چند نااہل افراد نے ملک میں ہاکی کے کھیل کو برباد کیا، سمیع اللہ

Sami Ullah

Sami Ullah

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ چند نااہل افراد کے ٹولے نے ملک میں ہاکی کے کھیل کو برباد کررکھا ہے۔

حکومت مداخلت کرکے ان افراد کو پی ایچ ایف سے باہر کرے ۔کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو میں سمیع اللہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی کو دوبارہ ٹریک پر آنے میں چھ سے آٹھ سال لگیں گے۔

اولمپکس کیلئے تو شاید کوالیفائی کرجائیں لیکن دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا شرم کا مقام ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت مداخلت کرے اور پاکستان ہاکی کو نااہل افراد سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔