شک نہ کریں، نظریاتی ہوں، جہاں تھا وہیں رہوں گا،فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایم کیو ایم کی صفائی مہم کے ساتھ ساتھ معنی خیز باتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، فاروق ستار کہتے ہیں کوئی شک میں نہ پڑے، وہ نظریاتی ہیں،جہاں تھے، وہیں رہیں گے۔

وسیم اختر بولے، کون جانے والا ہے اور کون واپس آنے والاہے، بہت جلد سامنے آجائے گا،کچرا کراچی کے گلی کوچوں میں ہو، یا ذہنوں میں، دونوں کو صاف کرکے دم لیں گے۔

یہ ہے وہ مہم جس کے چھٹے روز معنی خیز باتوں کے ماہر فاروق ستار بولےکہ کچرا تو صاف ہوجائے گا مگر وہ کہیں نہیں جارہے۔خلافت چوک پر میڈیا سے گفتگو میں کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر نے کہا کہ 5 روز گزر گئے، روز وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کرتے ہیں لیکن کوئی تعاون کیلئے تیار نہیں۔ایم کیو ایم کے مطابق صفائی مہم کے دوران اوسطاً ساڑھے تین ہزار ٹن کچرا اٹھوایا جارہا ہے۔