جشن آزادی کی شایان شان تقریب بروز اتوار منعقد ہو گی

Independence Day Pakistan

Independence Day Pakistan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخیبر فیلو شپ اسکول کے زیر اہتمام جشن آزادی کی شایان شان تقریب مورخہ 14 اگست 2016ء بروز اتوار اسکول کے سبزہ زار ڈی ایریا شیرپائو کالونی لانڈھی میں منعقد ہو گی تقریب میں ملی نغموں ،تقریری مقابلوں کے ساتھ جشن آزادی کے مناسبت سے ٹیبلو بھی پیش کیئے جائیں گے۔

تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ویلفیئر بورڈ محمد ظفر ،سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے مشتاق سومرو ،انجینئر لانڈھی زون بلدیہ کورنگی سید جعفر حسین ،ممتاز ماہر طب ڈاکٹر رشید زمان ،سائرہ ،کاشف ،عمران ،فرحان اور چیئر مین اعظم خان شرکت کرینگے۔