یوم آزادی کشمیریوں کے نام کرنے پر بی جے پی مشتعل، عبدالباسط کو نکالنے کا مطالبہ

Abdul Basit

Abdul Basit

نئی دہلی (جیوڈیسک) پاکستان نے اپنا یوم آزادی کشمیریوں کے نام کیا تو بھارتی حکمران جماعت پر بوکھکلاہٹ طاری ہو گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکمران پارٹی بی جے پی کے ترجمان انیل گپتا نے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انیل گپتا کا کہنا تھا کہ عبد الباسط نے سفارتی حدود سے تجاوز کیا ہے اور ان کا بیان بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔

عبد الباسط نے جشن آزادی کو مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے نام کرتے ہوئے ان کو بھرپور سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کا یقین دلایا تھا۔