یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول باسکٹ بال ایونٹ کا افتتاح ممتاز ماہر تعلیم سید خالد شاہ نے کیا

 BASKET BALL EVENT

BASKET BALL EVENT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے منعقد ہونے والے یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول میں باسکٹ بال ایونٹ کے مقابلوں کا آغاز ایک رنگا رنگ تقریب میں پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ کے چیئرمین خالد شاہ نے کیا۔

اس موقع پر عبد الناصر ، محمد اسلم خان ، ایم نسیم ، اور فیسٹیول کے چیف آرگنائزر غلام محمد خان بھی موجود تھے۔ٹورنامنٹ کے پہلے دن آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ۔پہلے میچ میں عسکری ایلپس نے گلاب جامنیز کو 47-38 سے شکست دے دی۔ ہاف ٹائم کے اسکور 25-23 تھا۔ عسکری کی جانب سے شاہ میر نے 21، بختیار نے 12 اور انس نے 8پوائنٹ اسکور کیے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے سمیع نے 9 دانش نے 9 اور زورین نے 9پوائنٹ اسکور کیئے۔ دوسرے میچ میں آرام باغ باسکٹ بال کلب نے گلشن ہاکس کو 36-27 سے شکست دے دی۔

ہاف ٹائم کے اسکور 21-15 تھا۔ آرام باغ کی جانب سے دانیال نے 13، اسد علی نے 9 اور زین العابدین نے 7، جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے معاد نے 11 اور سیف اللہ نے 5 پوائنٹ اسکور کیے۔ ان میچوں میں طارق حسین ، ممتاز احمد ، نزاکت علی ، غلام رسول ، ظفر اقبال اور محمد جاوید نے ریفریز کے فرائض انجام دیئے۔ جبکہ ضائمہ طارق نے اسکورر کے فرائض انجام دیئے۔
جاری کردہ
غلام محمد خان