یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول گرلز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل گورنمنٹ گرلز کالج شاہراہ لیاقت نے جیت لیا

TABLE TANIS EVENT

TABLE TANIS EVENT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے منعقد ہونے والا یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول گرلز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کاسنگل اور ڈبل کا فائنل گورنمنٹ وومین کالج شاہراہ لیاقت نے خاتون پاکستان گورنمنٹ کالج کو شکست دے کر جیت لیا۔

فائنل کی تقسیم انعامات کی مہمان خصوصی بیگم اسماء محمد علی شاہ تھیں جبکہ پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کے سابق مینجر عبد العزیز نے صدارت کے فرائض انجام دیئے۔ اس موقع پر فیسٹیول کے چیف آرگنائزر غلام محمد خان کالج کی پرنسپل ، پروفیسر صفیہ موسوی ، بشریٰ عمران ، شاہین جعفری، فرحت جہاں، شہلا معید، اور دیگر بھی موجود تھے۔ اسماء محمد علی شاہ نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ وہ جہاں اور شعبوں میں بے پناہ محنت کررہے ہیں وہاں شعبہ تعلیم کی کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کرے۔

انہوں نے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر اور سیکریٹری اسپورٹس محمد راشد کو کھیلوں کی سرپرستی کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سجاز کے سیکریٹری اصغر عظیم ، قدسیہ راجا، ثناء علی ،نے بھی خطاب کیا۔ سنگل کے فائنل میں گورنمنٹ کالج شاہراہ لیاقت کی ماہ نور نے اپنے ہی کالج کی روزین کو 11-5، 9-11 اور 12-10سے شکست دے دی جبکہ ڈبل کے فائنل میں ماہ نور اور روز بین نے خاتون پاکستان کالج کی عائشہ اور ملائیکہ کو شکست دے دی۔

اس موقع پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ، شرٹس اور ، سرٹیفکیٹس محکمہ کھیل حکومت سندھ کی جانب سے تقسیم کیئے گئے۔ اسلامیہ گرلز کالج کی کھلاڑیوں کو فیئر پلیئر ٹرافی دی گئی۔
جاری کردہ
غلام محمد خان