جشن آزادی کے موقع پر پیئرفیت میں ہونے والے والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کا میدان پاک سارسل کلب نے مار لیا

Paris Volleyball Tournament

Paris Volleyball Tournament

پیرس (میاں عرفان صدیق) پیرس کے نواحی علاقہ پیئرفیت میں 14 اگست کے موقع پر تین روزا والی بال ٹورنا منٹ کے فائنل میچ کامیدان پاک سارسل کلب نے مار لیا جس میں پیرس بھر سے ٹیمیوں نے حصہ لیا۔ جس کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ تھے۔

جبکہ زیر سرپرستی چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش، تصور حسین، حاجی مزمل حسین، عدنان گوندل، رخسار احمد کی تھا۔ ان کی جانب سے جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا والی بال ٹورنامنٹ کی جیتنے والی ٹیم کو پہلا انعام 300 یورو کے ساتھ ٹرافی دی گئی۔ اور دوسرا انعام 200 یورو کے ساتھ ٹرافی دی گئی پیرس کی تمام سیاسی و سماجی، کاروباری شخصیات اور پاکستانی کیمونٹی نے بھر پور شرکت کی۔

والی بال ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے اور رانا افتخار صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ، مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر، مسلم لیگ ن فرانس یوتھ ونگ کے صدر چوہدری افضل لنگاہ، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس راؤ طاہری، عدنان افضل وڑائچ میڈیا کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس، چوہدری اعجاز گوندل چیئرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس، چوہدری ناصر،ملک افضال، جاوید اختربٹ، شیخ اصغر علی نے کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کیئے اور جشن آزادی کا کیک کاٹا۔ پیرس کے معروف صحافی میاں عرفان صدیق اور صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی۔

چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش، تصور حسین، عدنان گوندل اور رخسار کیطرف سے ہم آنے والے تمام سیاسی و سماجی، کاروباری شخصیات، پاکستانی کیمونٹی اور خاص طور پر میڈیا کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں تشریف لا کر ہمارے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے۔