جشن آزادی میں بازار اور دکانوں کی بہترین سجاوٹ پر پولیٹیکل انتظامیہ کی طرف سے انعامات

Distribution

Distribution

مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ سے) مہمند ایجنسی، جشن آزادی میں بازار اور دکانوں کی بہترین سجاوٹ پر پولیٹیکل انتظامیہ کی طرف سے انعامات۔ مقامی دکانداروں نے پی اے مہمند سے انعامات اور توصیفی اسناد وصول کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر غلنئی پی اے آفس میں 14 اگست جشن آزادی بھر پور طریقے سے منانے اور بازاروں میں سبز ہلالی پرچموں سے بہترین سجاؤٹ پر دکانداروں کو پولیٹیکل انتظامیہ نے انعامات دیئے۔

اس حوالے سے پیر کے روز ایک تقریب منعقد ہوئی جسمیں مقامی دکاندار عبدالرحمن نے اول پوزیشن ، دکاندار دوست محمد نے دوسری اور حسن خان نے تیسری پوزیشن کے انعامات اور توصیفی اسناد پی اے مہمند محمود اسلم وزیر سے وصول کئے۔

اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی اور یوم پاکستان پر جوش اور پر وقار طریقے سے منانا مہمند قبائل کا ملک و قوم سے محبت کا اظہار ہے۔

اس لئے ان کی حوصلہ آفزائی کیلئے بہترین سجاؤٹ پر انعامات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

آئندہ سال یوم پاکستان اور جشن آزادی مزید گرم جوشی سے منائیں گے جس میں مشران، کشران، طلباء، کھلاڑیوں اور علمائے کرام سمیت تمام مکتبہ فکر کے حلقوں کے دلچسپی کے پروگرام رکھے جائینگے۔

عوام پولیٹیکل انتظامیہ کے مہمان ہونگے اور انہیں قدر و عزت کے ساتھ انعامات اور توصیفی اسناد دیئے جائینگے۔