تنظیم مشائخ عظام جشن آزادی پرجوش طریقے سے منائیگی: صوفی مسعود احمد صدیقی

Independence Day

Independence Day

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل قائدروحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہا ہے کہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منائی گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر مرکزی مجلس شوریٰ کے یوم آزادی پر تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس سلسلے میں پورے ملک میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح مصور پاکستان حکیم الامت علامہ محمد اقبال اور تمام مشاہیران تحریک پاکستان سمیت ان تمام کارکنوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائیگا کہ جنہوں نے قیام پاکستان میں لازوال داستانیں رقم کرتے ہوئے تحریک آزادی کیلئے قربانیاں پیش کیں، انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے تمام ضلعی اور ذیلی یونٹوں کو یوم آزادی پاکستان پر پرگرامز منعقد کرنے کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کہاکہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن نے اس حوالے سے اپنے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں جبکہ مرکز ی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوگی اجلاس سے پیر رفاقت علی نقشبندی، پیرمحمد جنید نقشبندی، پیر فریاد علی نقشبندی، پیر محمد طاہر نقشبندی، پیر سید احمد ندیم شاہ نقشبندی، پیر سید عدنان اکرم نقشبندی، پیر حاجی افتخار نقشبندی، پیر الیاس قادری نقشبندی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔اجلاس کے اختتام پر امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی نے ملکی سلامتی و ترقی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047