نیلم ویلی سے گلگت وحدت لانگ مارچ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء جموں کشمیر کے عظیم سپوت تھے

Sajid Shaheen and Asif Masoad Chaudhry

Sajid Shaheen and Asif Masoad Chaudhry

لیوٹن برطانیہ (نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے رہنما اظہر کاشر کے زیر انتظام ترا ڑکھل میں شہید وحدت امجد شہید کی برسی کے موقع پر نکالی جانی والی ریلی کے دوران اظہر کاشر ، دانش لیاقت و دیگر پر جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے اور گرفتاریوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

اس قسم کی جھوٹی ایف آئی آرز اور گرفتاریاں ہمیں ہمارے مقصد سے نہیں ہٹا سکتیں ریاست جموں کشمیر کی وحدت کی بحالی ، مکمل آزادی و خود مختاری ، خوشحالی اور ریاست میں غیر طبقاتی نظام کے قیام کے لئے جدو جہد کرنے والے سرخ سپاہی ہی شہدا کے حقیقی وارث ہیں۔ نیلم ویلی سے گلگت وحدت لانگ مارچ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء وحدت راجا بہزاد شہید اورسردار ا مجد شہید ریاست جموں کشمیر کے عظیم سپوت تھے انہوں نے ایک عظیم مقصد کے حصول کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے تا کہ شہداء وحدت کا پیغام عوام تک عام ہوتا رہے۔

جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اور جموں کشمیر نیشنل سٹودنٹس فیدریشن کے رہنماؤں پر جھوٹی ایف آئی آر کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور فی الفور مطالبہ کرتی ہے کہ اظہر کاشر ، دانش لیاقت و دیگر پر جھوٹی ایف آئی آر کو فی الفور ختم کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے جنرل سیکرٹری آصف مسعور چوہدری اور ساجد شاہین نے نیپ اور این ایس ایف کے کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ جھوٹی ایف آئی آر ختم نہ کی گئی تو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنہ دیا جائیگا ۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی نے ہر دور میںزیادتی کے خلاف آواز حق بلند کی ہے اور کرتے رہیں گے اورجموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی مادر وطن ریاست جموں کشمیر کی وحدت ،آزادی خودمختاری ، خوشحالی کے لئے اور ریاست جموں کشمیر میں ظلم ، جبر ، فرسودگی ، دولت پسندی، اور استحصالی قوتوں کے خلاف اپنی جدو جہد جاری رکھے گی ۔