آزاد میڈیا کا ثمر ہے کہ آج منتخب وزیر اعظم کا بھی ٹرائل ہو رہا ہے۔ طلحہ محمود

Talha Mahmood

Talha Mahmood

ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) آزاد میڈیا کا ثمر ہے کہ آج منتخب وزیر اعظم کا بھی ٹرائل ہو رہا ہے میڈ یا کے نمائندگا ن کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے ۔ جس کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کر تا ہوں ۔صحافیوں کے حقو ق کے لیے ہر فورم پر ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار چیرمین قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن سینیٹر طلحہ محمود نے تحصیل پر یس کلب ٹیکسلا کی تقریب حلف برداری سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ تقریب سے ممبر قومی اسمبلی رہنما پاکستان تحریک انصاف غلام سرور خان ، مسلم ل؛یگ ن کے رہنماصدر تقریب ممبر صوبائی اسمبلی حاجی ملک عمر فاروق،ممبر صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر، چوہدری اظہر، پی آر او چوہدری نثار علی خان ، معاون خصوصی چوہدری نثار شیخ ساجد الرحمان ،مرکزی جنرل سیکرٹری ایپنک پاکستان سید اکرام بخاری ،سابق جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے سی آر شمسی ،سنیر صحافی فوزیہ شاہد صاحبہ ،صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن میر ناصر بلال ایڈووکیٹ ،معروف ادبی اور تعلیمی شخصیت عطا الرحمن چوہدری صدر تحصیل پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہٰں اور اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ اپنی توانائیاں، معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں صرف کریں گے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بطریق احسن نبھاتے ہوئے قلم کی حرمت کا خیال رکھیں گے۔

انہوں کہا کہ تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کی بنیاد اور ورکنگ جر نلسٹس پر مشتمل افراد کی ٹیم اہم پیش رفت ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ صحافی ہماری رہنمائی کریں تاکہ ہم حلقے کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار اد اکرسکیں کیونکہ صحافی معاشرہ کی آنکھ ہوتے ہیں وہ وہی کچھ لکھتے ہیں جسے وہ دیکھتے ہیں، تقریب میں واہ کینٹ ٹیکسلا کی اہم سیاسی ،کاروباری سماجی ادبی و تعلیمی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ان میں پاکستان آواز خلق پارٹی کے چئیرمین محمد فیصل اقبال، ملک سعید صدیقی ، شہزادہ عمران حیدر نقوی ، چیرمین بلدیہ ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ۔ وائس چیرمین ذیشان صدیق بٹ،عبدالوہاب عابد،صدر پریس کلب حسن ابدال ،چوہدری وقار،صدر پریس کلب ترنول اسحاق عباسی،جنرل سیکرٹری وسیم بھٹی، چئیرمین قاضی اظہر،کونسلر شیخ ساجد محمود ،صدر ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسو سی ایشن تحصیل ٹیکسلا سید شاہد علی۔ زاہد قریشی ، ڈاکٹر مسعود احمد خان، راجہ سرفراز اصغر،سید عاصم شاہ۔ سید امجد شاہ ۔ میر فاروق سلطان۔وقاص شاہ ایڈووکیٹ ۔مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر فیاض خان تنولی۔کونسلرعمر رشید ۔ کونسلرسید مہتاب حسین شاہ ۔ کونسلر کینٹ بورڈ واہ کینٹ ملک مصری خان،۔ملک قمر فرید۔سید غلام حسنین۔ سید سرفراز حسین شاہ۔ جماعت اسلامی کے رہنما عتیق کاشمیری۔ خواجہ وقار ایڈووکیٹ ۔ سید عترت حسین شاہ۔نوید اشر ف خان ۔ جہانگیر خان ۔ایڈووکیٹ رفیق مظفر اعوان،ایکس سروس مین پاکستان ملک مشتاق احمد ، پاک ایشیا یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر رانا محمد اکرام ، شاہدین خان عطاری ، سابق امیدوار برائے کونسلرابرار حسین شاہ سمیت اعلی شخصیات نے شرکت کی۔ سینیٹر طلحہ محمود نے تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے لئے پچاس ہزار روپے ڈونیشن کا اعلان کیا ، اور موقع پر ہی صدر پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر صابر اور جنرل سیکرٹری توقیر ریاض کو ڈونیشن کی رقم بطور عطیہ دی ، ایپنک کے جنرل سیکرٹری سید اکرام بخاری نے تحصیل پریس کلب کے ممبران کو نوید سنائی کہ آئندہ فیڈرل گورنمنٹ کی کسی بھی ہاوسنگ سکیم میں تحصیل پریس کلب کا دو فیصد کوٹہ ہوگا، سید عاصم حسین شاہ نے تحصیل پریس کلب کے لئے خصوصی معاونت کا اعلان کیا،صدر تقریب ایم پی اے ملک عمر فاروق نے ممبران کو یقین دلایا کہ تحصیل پریس کلب کے لئے جلد سرکاری جگہ پر دفتر کی جگہ مہیا کی جائے گی۔۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038