آزاد امیدوار سردار سفیر عالم کے حلقہ نمبرا یک سترہ پونچھ کے اندر طوفانی دورے جاری

Abbas Pur

Abbas Pur

عباس پور (نمائندہ خصوصی ) آزاد امیدوار سردار سفیر عالم کے حلقہ نمبرا یک سترہ پونچھ کے اندر طوفانی دورے جاری مسلم لیگ (ن) اور مسلم کانفرنس کی کئی وکٹیں گیرا دی،بت گیرانے میں عوام ہمارا ساتھ دیں اللہ پاک کے فضل وکرم سے اپنی صلاحتیوں کو بُروائے کار لاوں گا۔

تعمیر وترقی ،ناانصافیوں ،اور بے روزگاری کا ازالہ کرونگاتفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار سردار سفیر عالم کے حلقہ نمبر ایک میں چفاڑ زرین ،جھنڈا پیراں ،اور دیگر علاقوں کے طوفانی دورے عوام کی جوق در جوق شمولیت چفاڑ زرین میں انتخابی دفتر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی سردار سفیر عالم کا کہنا تھا کہ عوام بتوں کو گیرانے میں ہمارا ساتھ دیں اللہ پاک کے فضل وکرم سے اپنی صلاحتیوں کو بُروائے کار لاکر ناانصافیوں ،تعمیر وترقی ،بے روزگاری کا ازالہ کرونگا۔

اُنھوں نے کہا کہ چوکیدار اور ٹوپیدار گاوں کے کھڑپینچوں جو غریب لوگوں کو الجھا کر خود پیسے لیے کر کھاتے ہیں اِور پولیس اور دیگر محکموں کو رشوت دئے کر اپنے آپ کو سرخروسمجھتے ہیں اِس نظام کو جڑ سے اُکھاڑ کر پھینک دیں گئے ۔اُنھوں نے کہامیری جماعت عوام اورعام آدمی ہے۔اگر زندگی نے وفا کی تو جوالائی 22 کا طلوع ہونے والاسورج عوام کو فتح کی نوید سنائے گا۔

اِس موقع پر عوام علاقہ نے سردار سفیر عالم کو بھر پور حمایت کی یقین دہانی کروائی عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ سردار سفیر عالم کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں کوئی بھی مائی کا لال سفیر عالم کو الیکشن جیتنے سے نہیں روک سکتا عوام کا استحصال کرنے والوں کے انجام کا وقت آچکا ہے۔اور کرپٹ لوگوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔