انڈیا کی جارحیت کے خلاف بدین میں جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی نکالی گئی

JI Protest Rally

JI Protest Rally

بدین (عمران عباس) انڈیا کی جارحیت کے خلاف بدین میں جماعت اسلامی کی جانب سے اللہ والا چوک سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، کشمیر بنے گا پاکستان، ٹوٹ کے رہے گا ہندوستان کے نعرے۔۔

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے نا پاک عزائم کے کے خلاف بدین میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے اللہ والا چوک سے پریس کلب تک پاکستان زندہ آباد ریلی نکالی اور بھارت کے خلاف سخت نعریبازی کرتے ہوئے پاکستانی فوج سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے اور پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اور فوج ہم وقت اپنے وطن کی حفاظت کے لیئے میدان میں ہیں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد اپنے وطن پر مر مٹنے کے لیئے تیار ہے ، مودی سرکار کی گیدڑ بھبکیوں سے پاکستانی ڈرنے والے نہیں ، بھارت کو کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظلم کے ہر زخم کا حساب دینا ہوگا اور کشمیر پاکستان ہے اور پاکستان رہے گا، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی سے روک نہیں سکتی ، اس موقع پر اسلامی جمعیت طلباء بدین اور جمعیت طلباء عربیہ ، جے آئی یوتھ ونگ اور اقلیتی برادری کے رہنماء ڈاکٹر پریم کمار نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ شرکت کی۔