بھارت میں فنکار کی کوئی اہمیت نہیں: ارشد وارثی

Arshad Warsi

Arshad Warsi

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت فلم انڈسٹری سے ٹیکس کی مد میں اچھی خاصی رقم لیتی ہے لیکن پھر بھی حکومت کے نزدیک فنکار کی کوئی اہمیت نہیں۔

بالی ووڈ کی مشہور فلم منا بھائی ایم بی بی ایس میں سرکٹ کے کردار سے شہرت پانے والے اداکار ارشد وارثی نے اپنی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت فلم انڈسٹری سے ٹیکس کی مد میں اچھی خاصی رقم لیتی ہے لیکن پھر بھی انڈسٹری کے لوگوں کو ڈرایا اور دھمکایا جاتا ہے مگر کسی کو ہماری پروا نہیں ہوتی جبکہ حکومت بھی انڈسٹری کے لوگوں کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کرتی۔

ارشد وارثی نے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ طریقہ کار غلط ہے ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے ،اس بارے میں حکومت کو سوچنا چاہیے کہ فلم انڈسٹری بھی ایک کمیونٹی ہے جو ایمانداری سے اپنا کام کرتی ہے اور باقاعدگی سے ٹیکس بھی ادا کرتی ہے۔