بھارت: بیف فیسٹیول کا پلان بنانے پر سولہ طالبعلم گرفتار

Indian Army

Indian Army

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں انتہاپسندی ختم ہونا نا ممکن ہو گیا اب کی بار عثمانیہ یونیورسٹی کے طالبعلم اس کا نشانہ بنے جہاں بیف فیسٹیول کا پلان بنانے پر سولہ طالبعلموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عدم برداشت انتہا پسند بھارت کی جڑوں میں بیٹھ گئی ، شہریوں کو پسند کا کھانا کھانے کا بھی حق نہیں، حیدر آباد کی عثمانیہ یونیورسٹی کے سولہ طالبعلموں نے بیف پارٹی کا پلان بنایا تو مودی سرکار کی کٹھ پتلی پولیس نے انہیں دھر لیا۔

بعد ازاں فیسٹیول کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بیف فیسٹیول عدالتی حکم کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ اس سے پہلے پولیس نے بیف فیسٹیول کی حمایت میں دو کلو میٹر کی دوڑ کو بھی روک دیا تھا۔