بھارت: آتشزدگی کے واقعات سے بچنے کیلئے دن میں کھانا پکانے پر پابندی عائد

India

India

بہار (جیوڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں آتشزدگی کے واقعات سے بچنے کی انوکھی منطق ، دن میں کھانا پکانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

بہار میں حکام نے دیہاتیوں کوہدایت کی ہے کہ وہ موسم گرما کے دوران صبح نو سے شام چھ بجے تک کھانا پکانے سے گریز کریں ، خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ بھرنا ہو گا ۔

آفات سے نمٹنے کے ادارے کی جانب سے یہ ہدایت آتشزدگی کے متعدد واقعات کے بعد ریاست کے وزیراعلیٰ کے حکم پر دی گئی ہے ۔

دیہاتیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ خشک فصلوں کو مذہبی رسومات کے لیے جلانے سے بھی اجتناب کریں ۔

بہار میں صرف گذشتہ ماہ آگ لگنے کے واقعات کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

بھارت میں بہار سمیت دیگر کئی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور اس کے نتیجے میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔