بھارت: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 11 افراد ہلاک، 25 زخمی

Bus Accident

Bus Accident

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے گیارہ افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق بس شملہ جا رہی تھی اور بس میں چھتیس افراد سوار تھے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو شملہ کے اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ تا حال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔