بھارت : کار اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد ہلاک

Accident

Accident

بھارت (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مہا راشٹرا میں تیز رفتار ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ گذشتہ شب پونے ہائی وے پر رحیم پور گائوں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹرک نے اورنگ آباد جانے والی کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی

حادثے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔