بھارت: گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں مسلمان شہری کو 3 سال قید

Indian Court

Indian Court

سورت (جیوڈیسک) بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں مقامی عدالت نے گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں ایک مسلمان شہری رفیق الیاس بھائی کو تین سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ فیصلہ سناتے ہوئے جج نے کہا کہ گائے کے بارے میں ہندو کمیونٹی میں مذہبی جذبات پائے جاتے ہیں۔

لہٰذا اس طرح کے جرم سے معاشرے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ مجرم کو دی جانے والی سزا سے معاشرے میں مثال قائم ہو گی تاکہ لوگ اس جرم سے باز رہیں۔

جج کا فیصلہ سناتے ہوئے کہنا تھا کہ وکیل صفائی کا مﺅقف ہے کہ عدالت کو اس معاملے میں رحم دکھانا چاہئے کیونکہ مجرم کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے‘ جائز نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سورت کے نواحی گاﺅں دیودا سے تعلق رکھنے والے رفیق الیاس بھائی کو 2014ءمیں 20 کلو گوشت سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔