بھارت :آٹھ ماہ کی بچی سے زیادتی، بچی کے والدین نے ملزم کے ہاتھ کاٹ دیئے

Accused  Cut Hand

Accused Cut Hand

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں جنسی درندے بے قابو ہوگئے ، آٹھ ماہ کی بچی سے زیادتی کرنے والے شخص کو دو سال تک عدالت نے سزا نہ دی ۔ بچی کے والدین نے خود ملزم کے ہاتھ کاٹ دیئے۔

بھارتی عدالتیں مجرموں کے سامنے بے بس ہوگئیں۔ ریاست پنجاب میں دو سال سے اپنی آٹھ ماہ کی بچی کے لیے انصاف مانگتے باپ کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔

عدالت کی جانب سے آٹھ ماہ کی بچی سے زیادتی کا کیس ملتوی ہونے پر بھارتی شہری نے خود مجرم کے ہاتھ کاٹ ڈالے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بچی کا والد روپوش ہے ۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔