بھارت کرکٹ اور سیاست میں فرق رکھے: شہریار خان

Shahryar Khan

Shahryar Khan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت کے سفارتی تعلقات کو دیکھیں تو رواں سال پاک بھارت کرکٹ سیریز کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن پی سی بی چیئرمین شہریار خان پرامید ہیں کہ یہ میلہ ضرور سجے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں دھمکیاں ملنے کے باوجود بھی قومی ٹیم ہمسایہ ملک کرکٹ کھیلنے گئی۔ اب بھارت کو مثبت قدم اٹھانا چاہیے۔ قومی کرکٹرز کی خراب فٹنس پر چیئرمین پی سبی پریشان دکھائی دیئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز کا فٹنس لیول دنیائے کرکٹ سے بہت پیچھے ہے لیکن اب ان فٹ کرکٹرز کھلانے پر ریجنز کو جرمانہ کیا جائے گا۔ شہریار خان نے کہا کہ وہ مستعفی نہیں ہو رہے لیکن ایک دو ماہ میں بورڈ میں بڑی تبدیلیاں نظر آئے گی۔