بھارت کے لذیذ کھانوں نے شہریت حاصل کرنے پر مجبور کیا : عدنان سمیع

Adnan Sami

Adnan Sami

ممبئی (جیوڈیسک) ابتدائی طور پر پاکستان سے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارت کے لذیذ کھانوں کی وجہ سے ہندوستانی شہریت حاصل کی۔

پاکستان سے رشتہ ختم کرنے والے عدنان سمیع کا میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں بھارتی ثقافت اور کھانے بہت پسند ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستان یا کہیں اور رہنے کی بجائے انڈیا کو ترجیح دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں بھارت کے ایک ایک کونے اور ثقافت سے بے حد پیار ہے اور وہ ایک ہندوستانی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔