بھارت : خشک سالی اور گرمی کے باعث پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

India Drought

India Drought

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ خشک سالی کے باعث گھروں میں پانی کے کنویں بھی سوکھنے لگے۔

شہریوں کو پانی کے حصول کے لیے تین سے چار کلو میٹر سفر کرنا پڑتا ہے جبکہ خشک سالی کے باعث مقامی لوگ دیگر مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہیں۔

خشک سالی سے بھارتی ریاست کرنا ٹکا میں گلبرگہ شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ بھارت رواں سال خشک سالی سے دوسری بار جبکہ صدی میں چوتھی بار متاثر ہونے والا ملک ہے۔