مودی جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنا چھوڑ دے

Narendra Modi

Narendra Modi

تحریر: مجید احمد جائی، ملتان شریف
انسانی رویوں میں جب شیطانیت عنود کر جائے تو دشمنی وجود میں آجاتی ہے۔ پاک دھرتی کو ہمیشہ اندرونی بیرونی دشمنوں کا سامنے رہا ہے۔سب سے عیار، مکار دشمن بھارت ہے۔ جس نے اپنے ہتھکنڈوں سے ہمیشہ پاکستان کو نشانہ بنایا ہے۔اپنی مکاری، عیاری سے ہر معاملے میں اپنی ٹانگیں آڑئی ہیں۔پاکستان کی ترقی، جنت نظیر وادیاں ایک آنکھ نہیں بھاتی۔ تبھی تو لومڑی کی طرح مکاری کرتا رہتا ہے، کبھی امریکہ کے پیچھے دم ہلاتا پھرتا ہے،کبھی روس کے تلوں چاٹتا ہے اور کبھی بنگلہ دیش کو بغاوت پر اُکساتا ہے۔

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی ،اقوام متحدہ کے ہر فیصلے کی ڈھجیاں اڑائی ہیں۔پاکستان دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہے تو یہ دشمنی کو ہوا دیتا ہے۔یہودی کبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں ہو سکتا ۔۔۔یہی فرمان ،میرے پیداکرنے والے رب رحمان کے محبوب اور ہمارے آقا ۖ نے بھی دیا ہے۔سیاستدان ہوں یا حکمران سبھی کو خبر ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی”را”نے پاک دھرتی پر دہشت گردی کرکے امن تباہ کیا ہے۔بازاروں،مسجدوں،اسکولوں،جلوسوں،پر خود کش حملے میں واسطہ یا بالواسطہ ”را”ہی ملوث رہی ہے۔

بھارت خود ،پاکستان میں دہشت گرد کر رہا ہے اور میاں مٹھو بن کر پاکستان کو دہشت گردی کا لیبل لگا رہا ہے۔ہمارے حکمران ،سیاستدان جانے کن مجبوریوں کی وجہ سے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔بھارت کے درندے آئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر تے رہتے ہیں،کئی شہری جام شہادت نوش کرتے ہیں۔پاکستان کو معرض وجود میں آئے ارسٹھ سال بیت گئے مگر ابھی تک یہاں کے حکمران یہ نہیں سمجھ سکے کہ بھارت کیا چاہتا ہے۔بھارت نے اپنا ثقافتی کلچر پاک دھرتی میں فروغ دیا ہے۔

Pakistan

Pakistan

آج ہمارے ہر گھر میں انڈیا ناچ رہا ہے۔ہمارا لباس،رسم ورواج ،کھانا پینا،یہودیت جیسا ہے۔اپنے کلچر کو چھوڑ کر دوسروں کے کلچر کو فروغ دیں گے تو ذلیل و خوار خود ہی ہوں گے ناں۔۔۔۔۔ہمارے فنکار،اداکار بھارت جا کر اپنا فن پیش کرتے ہیں۔کیا کبھی بھارتی فنکار نے پاک دھرتی پر آکر اپنا فن پیش کیا ہے۔ہمارے سینما گھروں میں انڈیا کی فلمیں چلائی جاتی ہیں۔۔۔۔اور بھارت میں ہمارے ٹی ،وی چینل چلانے پر پابندی ہے۔ہماری کوئی فلم وہاں نہیں دیکھی جاتی،ہمارے ڈرامے نہیں چلتے۔۔۔۔۔

لمحہ فکریہ ہے کہ کیا بھارت ہماری نس نس میں نہیں سما چکا ۔بھارت نے اپنی مکاری سے مشرقی پاکستان چھین لیا،جنت نظیر وادی کشمیر کو اپنی بربریت سے خون آلود ہ کر دیا ہے۔عورتوں کی عزیتں برباد کی جاتیں ہیں۔مشرقی پاکستان چھین لیا،کشمیر پر اپنا تسلط جمائے ہوئے ہے اور اب بلوچستان پر قبضہ چاہتا ہے۔بھارت کے مودی بیان پہ بیان پاک دھرتی کے خلاف دیتا ہے اور ہمارے حکمران خواب خرگوش کے مزے لے ہیں ،اگر ہماری افواج بھارت کی طرح بزدل ہوتی ، ان میں جذبہ حب الوطنی نہ ہوتی تو بھارت ہم پہ قبض ہو چکا ہوتا۔سب جانتے ہیں کہ پاکستان کو بھارت سے ہی خطرہ رہتا ہے۔بھارت ،پاکستان کا پیدائشی دشمن ہے،اس کے دانت گھیٹے کرنے ہوں گے،اس کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا،کہتے ہیں لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔پاکستان کو بھی سخت مواقف اپنانا ہو گا۔میں داد دیتا ہوں ،اپنی پاک افواج کو جنہوں نے ہر لمحہ ،ہر پل دشمن کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہو گئے ہیں۔

بھارت کو ایک بار پھر 1965کی جنگ یا د دلانا ہو گی،جب اُس کی فوج کتوں کی طرح دم دبا کر بھاگ گئی تھی،جس طرح ساچن کے میدان میں بھارت کے پاس تابوت کم پڑ گئے تھے،ایک بار پھر ستمبر آیا ہے۔بھارت پھر اپنے ہتھکنڈے آزما رہا ہے،اب کی بار جنرل راحیل شریف ،جیسے بہادر،سپوتان کے سامنے کھڑے ہیں ،جن کے گھر میں تین نشان حیدر موجو دہیں۔بھارت نے سیالکوٹ بانڈوری لائن پر بلا اشتعال فائزنگ کر کے اپنی موت کو آواز دی ہے۔بھارت خوب جانتا بھی ہے کہ پاک دھرتی کا ہر شہری اپنے وطن پر جان دینا جانتا ہے۔خو د کٹ جائے گا مگر اپنے وطن کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو نکال باہر کرے گا۔۔۔مودی ۔۔۔۔۔جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔۔۔۔۔شاید پاک دھرتی کے سپوتوں سے واقف نہیں ہے۔۔۔۔۔یہ تیری سات نسلوں کو ایسا سبق دے جائیں گے کہ یاد رکھے گا۔۔۔۔۔۔۔۔

Majeed Ahmed

Majeed Ahmed

تحریر: مجید احمد جائی، ملتان شریف