بھارت نے انتہا پسندی ترک نہ کی تو انڈیا درجنوں حصوں میں بٹ جائے گا، حاجی سیف اللہ قصوری

Haji Saifullah Kasuri

Haji Saifullah Kasuri

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے بھارت میں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کے خلاف انڈیا کی انتہا پسند جماعت کی طرف سے حملے قتلِ عام اور پاکستانیوں کو ڈرانے اور دھمکانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اگر انتہا پسندی ترک نہ کی تو بہت جلد انڈیا درجنوں حصوں میں بٹ جائے گا کیونکہ ہندو انتہا پسند جماعتوں اور حکمرانوں نے ہمیشہ اقلیتوں کو دبانے اور ہراساں کر نے کی کوشش کی خاص کر پاکستان سے گئے ہوئے لوگوں کو اپنی انتہا پسندی کا نشانہ بنایا، جس میں کرکٹرز،ایکٹرز اور گلوکار شامل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے مزید کہا کہ بھارت کو ہندوں کے علاوہ دوسری اقلیتوں کے خلاف نفرت،اشتعال اور قتلِ عام ہندو سامراج بلکے خود ہندستان کو بہت مہنگا پڑے گا،کرکٹ کا میدان ہو یا فلمی دنیا بھارت کا مکرو چہرہ ساری دنیا کے سامنے عیاں ہے ، خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے والا بھارت اصل میں دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد اور دہشت گردی کروانے والا ملک ہے جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں معمول کا کام ہے ، پاکستان کو بھارت کے ساتھ تب تک بائیکاٹ کرنا چاہیے جب تک وہ بھارت میں بسنے والے تیس کروڑ مسلمانوں کو اُن کے بنیادی حقوق نہیں دیتا اور بھارت میں انتہا پسند ہندوں کو لگام نہیں دیتا۔