بھارت: لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، لاش درخت سے لٹکا دی

India, rape

India, rape

چنئی (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر چنئی سے 50 میل دور ییتورو گاؤں میں پیش آیا۔ بربریت کا نشانہ بننے والی یہ لڑکی سکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جا رہی تھی کہ اچانک رکشا میں بیٹھے تین افراد اسے اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

جب لڑکی کافی دیر تک گھر نہ پہنچی تو اس کے گھر والوں کو فکر لاحق ہو گئی۔ وہ اسے ڈھونڈنے کیلئے نکلے تو انھیں اس کی لاش ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ مقامی پولیس افسر ستیا کشور کا کہنا ہے کہ لڑکی کو اغوا کرنے والے تین افراد کی شناخت ہو چکی ہے جن کا تعلق قریبی گاؤں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے لیکن ابھی تک کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔