بھارت: سخی دل مندر کے باکس میں پچاسی لاکھ مالیت کا ہار عطیہ کر گیا

Donation

Donation

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں ایک مندر کےعطیہ باکس سے پچاسی لاکھ مالیت کا ہیروں کا ہار ملا ہے ۔ بھارت میں شری سائیں بابا کے مندر سے انتظامیہ کو عطیہ باکس سے بند لفافے میں ایک ہار ملا جس پر دو ہیرے جڑے ہوئے تھے ۔

مندر انتظامیہ نے جب اس ہار کی قیمت لگوائی تو سات قیراط اور ڈھائی قیراط کے ان دو ہیروں کی قیمت پچاسی لاکھ بتائی گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عطیہ باکس کو روزانہ خالی کر کے رقم خزانے میں جمع کروائی جاتی ہے ۔