بھارت میں لڑکی کیساتھ جنسی درندگی کا ایک اور واقعہ

Rape

Rape

نئی دہلی (جیوڈیسک) یہ افسوس ناک واقعہ اتر پردیش کے علاقے علی گڑھ میں پیش آیا جہاں سترہ سالہ لڑکی کو ٹیوشن جاتے ہوئے چار افراد نے اغوا کر لیا اور اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا گیا۔

لڑکی کی لاش کھیتوں سے ملنے کے بعد گاؤں والوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ دوسری طرف پولیس نے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے۔