بھارت: ہندو خاندان کا سومنات مندر کیلئے دو سو کلو سونا عطیہ

Somnath temple,

Somnath temple,

گجرات (جیوڈیسک) بھارت میں ایک ہندو خاندان سومنات مندر کے لیے دو سو کلو سونا عطیہ کر چکا ہے جس کی مالیت ساٹھ کروڑ روپے بنتی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے رہائشی لکھی خاندان نے دس سال پہلے ایک سو باسٹھ کلو سونا دیا تھا ۔ اب مزید چالیس کلو سونا دینے کا اعلان کیا ہے ۔ مندر کے داخلی دروازے ، پلرز ، چھتیں ، دیواریں سب سونے سے بنی ہیں ۔ سارے سونے کی قیمت ساٹھ کروڑ روپے بنتی ہے ۔