بھارت ہمارا نظریاتی دشمن

Pakistan and India

Pakistan and India

تحریر : شاہد مشتاق
بھارتی میڈیا نیاپنی پوری قوم کو جنگی جنون میں مبتلاء کردیاہےـکوئی بھی چینل کھول کردیکھ لیں، ہرجگہ ایک جیسا جنگی خبط اور بڑے بڑے دعوے دیکھنے کو ملیں گے ـایک کبوتر سے ڈرنے اور ہر طاقتور شئے کو خدا ماننے والی بھارتی قوم پاکستان کے سرپھرے مجاہدوں سیجنگ کریگی – بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت، ہم سے کہیں ذیادہ بڑی بری،بحری،فضائی،فوج،جدید اسلحیسے لیس،ایٹمی قوت، امریکہ اسرائیل جیسے پشتیبان، دنیا بھرمیں ایک بڑے پروپیگنڈا نیٹ ورک کاحامل ملک ہے – یہ سارے حقائق اپنی جگہ درست ہیںـ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ بڑے بڑے دعوں کے برعکس ہندوفوج پاکستان سے جنگ لڑنے کی موجودہ حالات میں کم ازکم متحمل نہیں ہوسکتیـ اور نہ ہی مودی کی انتہاء پسند حکومت میں اتناحوصلہ ہے ـکہ وہ کھلم کھلا پاکستان پہ دھاوا بول دے – بھارتی فوج کی نقل وحرکت کے بعد پاک آرمی کی جنگی تیاریوں نے ہندوکے جنگی غبارے سے ہوانکال دی ہے۔

یہی وجہ ہے،کہ مودی جیسا موذی،بغل میں چھری منہ میں رام رام، کے مصداق پاکستان کو غربت بھوک اور انتہاء ?پسندی سے مل کر جنگ کرنے کا مشورہ دینے لگاہےـ بھات کو باون علیدگی پسند تحریکوں کا سامناہےـ کشمیری اب آزادی سے کم کسی بات پرآمادہ نہیں ہونگے،بلاشبہ تحریک آزادی کشمیراب فیصلہ کن موڑ اختیار کرچکی ہےـ دوسری طرف خالصتان کا مطالبہ بھی زورپکڑتا جارہا ہےـ پاکستان انڈیا جنگ کی صورت میں پوری سکھ قوم کھل کر بھارت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوگی، علیحدہ سکھ ریاست کے حصول کے لئیے سکھ کمیونٹی پہلے ہی دنیا بھرمیں احتجاجی مظاہرے کرتی رہتی ہے – سانحہ گولڈن ٹمپل کے بعد خالصہ لیڈر بھارت پہ کسی قسم کا اعتماد کرنے کو تیار نہیںـ اس کے علاوہ دوسری چھوٹی بڑی علیحدگی پسندتحریکیں بھی ایسے ہی کسی موقعے کی تلاش میں ہیں۔

ماضی کے برعکس اس بار بھارتی فوج کے لیے جنگ کاتجربہ انتہائی خوف ناک ثابت ہوگا – اس بار انہیں بیک وقت کئی محاذوں پر جنگ لڑنا پڑے گی – پاکستان اگر کھل کربھارت کے علیحدگی پسندوں کی تھوڑی سی حوصلہ افزائی کرتا ہے ـتو وہ کچھ ہوسکتا ہے،جس کا خیال بھی ہندو کی نیند اڑانے کو کافی ہے – پاکستان الحمدللہ اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے، سیاسی قیادت نے جس طرح پوری دنیا میں مسلہ کشمیر کو اجاگر کرکہ ہندو کی مکار ذہنیت کو آشکار کیا ہے، وہ پاکستان کی پالیسی کی طرف واضح اشارہ ہےـ عسکری قیادت ماضی کے عیاش جرنیلوں کی ڈگر سے ہٹ کر عمل اور کردار پہ یقین رکھتی ہےـ شہداء کے خاندان کاوارث پاک فوج کا سپہ سالار نڈر،بہادر،جرات مند انسان، اور پورے ملک و فوج کی مقبول ترین شخصیت ہے۔

Pak Army

Pak Army

افواج پاکستان ایک منظم،مربوط محب وطن ادرہ ہے، پاکستان قریباََ اندرونی شورش پہ کافی حدتک قابو پاچکا ہےـ ہمیں دہشت گردی کا سامنا تو ہے، مگر بھارت جیسی علیحدگی پسندتحریکو??ں کا کویی وجود نہیں – چند بلوچ گمراہ نوجوانوں کے علاوہ پورا بلوچستان پاکستان کی سالمیت اور وقار پہ کٹ مرنے کوتیار ہےـ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ?پشتون جذبہ جہاد سے سرشار انڈین آرمی کیلیے لوہے کا چنا ثابت ہونگے، یہی جذبہ سندھ اور پنجاب کے گھر گھرمیں موجودہےـدشمن کی عددی برتری ہمارے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی، ہم توتین سو تیرہ ہزاروں سے بھڑ جاتے ہیں، ہمارے چند ہزار لاکھوں کیلشکر کوتتربتر کرتیرہیہیں، اوربحمدللہ اب تو ہم ایک ایٹمی قوت ہیں، پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی انڈین ٹیکنالوجی سے کہیں بہتر اور موثرہےـ چالیس ہزار انڈین فوجی جنگ کی وجہ سے چھٹی کی درخواستیں جمع کرچکے ہیںـ جبکہ پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کیساتھ مل کر شہادت کی موت کا آرزو مندہے – اس کے علاوہ لاکھوں تربیت یافتہ مجاہدین آنے والے دنوں میں بھارتی فوج کے لیے یمراج بننے میں دیر نہیں کرینگےـ ہمارے لیے سب سے بڑا اوراہم مسلہ ہندو کی ثقافتی یلغار کو روکنا ہے۔

ہم میں سے ہر کوئی لڑنیمرنے کوتیارہے مگرانڈین فلموں سے کنارہ کشی کسی کے لیے ممکن نہیں – کسی بھی چینل پہ چلنے والے ہر دوسرے اشتہار میں انڈین ایکٹریس لڑکیاں انتہائی مختصرلباس پہنے، ہماری انڈیا دشمنی پہ ہمارا مذاق اڑارہی ہوتی ہیں – گھر گھرمیں چلتے انڈین گانے اورفلمیں،،دوقومی نظرئیے،، اور ہماری ملی غیرت کے منہ پہ طمانچہ نہیں؟ ہماری معاشرتی اقدار کی گراوٹ، ہماری بچیوں کے بدلتے لباس، مردوں کی غیرت کا اٹھ جانا،کیبل ٹی وی پہ چلتی فحش فلمیں، شادی بیاہ میں ہندوانہ رسومات، کالجز،یونیورسٹیز کا غیر اسلامی مخلوط ماحول، انڈین اداکاروں کواپنا آئیڈیل ماننے والی ہماری نوجوان نسل، کیا یہی سب کچھ مقصدتھا الگ وطن حاصل کرنے کا؟ یا پھر اگر یہی سب کچھ کرنا ہے توپھر یہ ہندوستان سے دشمنی کیوں؟ جناب وزیراعظم پاکستان جناب سپہ سالار افواج پاکستان کشمیر کو آزادی دلائی جائے۔

ہرصورت دلائی جائے،بھارت سے اپنے مقبوضہ علاقے بھی واپس لئے جایں، اور اسے پاکستان میں دہشت گردی کرنیکی کرنے کی زبردست سزا بھی دی جائے – مگر اے صاحبان اقتدار— خدارا اسکے ساتھ دوقومی نظرئیے کی حفاظت بھی کیجائے،نوجوانوں نسل کو بھارتی ثقافتی یلغار سے بچانے کے لئے فی الفور بھارت فلمو?ں کی پاکستان میں نمایش پہ مکمل پابندی عائد کیجائے پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز کا پابندکیا جائے کہ وہ ایسا کوئی اشتہار نہ چلائیں جس میں انڈین اداکارہ نے کام کیا ہوـ اخبارات کو ہندوستان شوبز کی بھرپور کوریج سیروکا جائےـ تاکہ ہماری نوجوان نسل دوقومی نظرئیے پہ یقین رکھنے والی،خوداعتماد،دیندار،محب وطن اور صحت مند رہے۔

Shahid Mushtaq

Shahid Mushtaq

تحریر : شاہد مشتاق