بھارت کے یوم آزادی پر کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

Black Day Kashmir

Black Day Kashmir

سری نگر (جیوڈیسک) کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں امدادی سامان مہیا کرنے کی پاکستانی پیشکش مسترد کر دی۔ ادھر قابض افواج نے ریفرنڈم مارچ کے شرکا پر آنسو گیس کے گولے برسائے۔ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لیے بھارت خود تو کچھ کرنے سے رہا۔ اشیا سپلائی کرنے کی پاکستانی پیش کش بھی مسترد کر دی۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مقبوضہ کشمیر پر بات کرنے سے پہلے دیگر مسائل پر بات ہو گی۔ دوسری جانب مقبوضہ وادی میں پاکستان کا یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا ، اس موقع پر ریلیاں نکالی گئیں اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

ادھر قابض افواج نے ریفرنڈم مارچ کے شرکا پر آنسو گیس کے گولوں کی برسات کر دی، خواتین کی ریلی پر تشدد سے خاتون رہنما آسیہ انداربی سمیت درجنوں خواتین زخمی ہو گئیں۔

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو لال چوک کی طرف جاتے ہوئے راستے میں گرفتار کر لیا گیا ۔ حریت رہنماؤں نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔