بھارت کا ایران میں ایلمونیم کی افزودگی اور پاور پلانٹ میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

India and Iran

India and Iran

تہران (جیوڈیسک) بھارت نے ایران میں ایلمونیم کی افزودگی اور پاور پلانٹ میں 2ارب 60کروڑ ڈالر کی سرمایہ کا ری کا فیصلہ کیا ہے، منصوبے کو حتمی شکل دینے کیلئے بھارتی کمپنی کے ڈائریکٹر اگلے ہفتے نئی میں ایرانی سفیر سے ملاقات کریں گے۔

بھارت کو اس منصوبے سے حاصل ہونے والی بجلی 40 فیصد کم ریٹ پر دستیاب ہوگی، ایلمونیم افزودگی کا منصوبہ پہلے سے زیر غور تھا، ایران پر عالمی پابندیوں کے باعث کام نہیں ہو سکا۔

تہران کے جریدے ایران ڈیلی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کی نیشنل ایلمونیم کمپنی لمیٹڈ (نالکو) کے نئے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر تاپان کمار چند اس منصوبے کو عملی شکل دینے کیلئے اس حوالے سے بھارت میں تعینات ایرانی سفیر غلام رضا انصاری سے اگلے ہفتے ملاقات کریں گے۔

چندنے اخبار کو اپنے انٹرویو میں کہاکہ اس کی کمپنی مقامی شراکت داروں کو ترجیح دے گی جو بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے سستی بجلی مہیا کر سکیں۔