بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے بوکھلا کر مزید فوج تعینات کر رہا ہے: حافظ سعید

Hafiz Saeed

Hafiz Saeed

لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے بوکھلا کر مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج تعینات کر رہا ہے، او آئی سی کا کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنا خوش آئند ہے، کشمیر پر سے بھارت سرکار کا غاصبانہ قبضہ ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ حریت قیادت نظربند اور نہتے کشمیریوں کے قتل عام سے بھارت کشمیریوں کا جذبہ حریت سرد کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے ملک گیر سطح پر جاری مہم کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ وہ گزشتہ روز مرکز خیبر فوارہ چوک صدر پشاور میں کارکنوں کی تربیتی نشست سے خطاب اور بعد ازاں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد سعید نے کہاکہ ہم مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور انہیں آزادی ملنے تک ہر لحاظ سے ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

انہیں کسی صورت بھارت سرکار کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جائے گا، مقبوضہ کشمیر میں بد ترین بھارتی ریاستی دہشت گردی پاکستانی حکمرانوں کی بھارت سے یکطرفہ دوستی کا نتیجہ ہے کشمیر کسی صورت انڈیا کا حصّہ نہیں رہ سکتا، خونی لکیر جلد ٹوٹ جائیگی، مظلوم کشمیریوں کی مدد کرنا قرآن وسنت کی روشنی میں ہر مسلمان پر فرض ہے۔

پوری قوم پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پرکھڑی ہے۔ اب وقت ہے کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں لاالہ الااللہ کا ملک بنایا جائے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوںنے افغانستان میں شکست پر ایک طرف مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کیں۔ مسجدوں، بازاروں اور مارکیٹوںمیں دھماکے کروائے گئے تاکہ مسلمانوں کی سوچیں مفلوج ہو جائیں اور ان کا کردار ختم ہو جائے۔