بھارت کو کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دینا پڑے گا : حاجی قیصر امین بٹ

Kashmir Protest

Kashmir Protest

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ایم پی اے و سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کہاہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہونا چاہیے اور اب بھارت کو کشمیر یوں کو ان کا بنیادی حق دینا پڑے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راوی روڈ آفس میں منعقدہ اہم اجلاس کے دوران کیا ، حاجی قیصر امین بٹ نے کہاکہ ہماری افواج پاکستان پوری قوم کا فخرہے اور افواج پاکستان ہرقسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا بخوبی جانتی ہے۔

بھارت اگر اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو ایک مرتبہ پھر ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ اس کی آنیوالی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، انہوں نے کہاکہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان قوم ایک غیور قوم ہے جو کسی سے ڈرنے والی نہیں۔

اب وہ وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کو اقوام متحد ہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حق دیتے ہوئے بھارت کو ظلم و ستم کا جاری سلسلہ ہمیشہ کیلئے بند کرنا پڑے گا۔جبکہ حکومت کی طرف سے کشمیریوں کے بھر پور موقف اور ان کا ساتھ دینے کا فیصلہ پاکستان عوام کی حقیقی ترجمانی ہے۔