بھارت میں ہر تیسرا وکیل جعلی ہے ،امریکی میڈیا کا انکشاف

American Media

American Media

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں جعلی وکلا ء اور نان پریکٹس لاء گریجویٹ نے قانون کے پیشے کے معیار کو گرا دیا ہے اور بھارت میں ہر تیسرا وکیل جعلی ہے۔

بار کونسل آف انڈیا کے چیئر مین منان کمار مشرا(بی سی آئی ) نے جنوبی ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی میں چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں تقریبا ً تمام وکلاء میں ایک تہائی جعلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں 30 فی صد وکلاء کے پاس قانون کی جعلی ڈگری یا وہ نان پریکٹس ہیں ان میں 20 فی صد وکلاء عدالتوں میں پریکٹس کر رہے ہیں جن کے پاس مناسب قانون کی ڈگری نہیں۔ ان کاکہنا تھاکہ جعلی وکلاء قانونی نظام میں رکاوٹ کا باعث بن گئے ہیں،ایسے افراد کی وجہ سے معمولی مسئلوں پر ہڑتال ایک باقاعدہ رجحان بن گیا ہے۔ انہوں نے کہاہم اس کے بارے میں سنجیدہ ہیں اور سخت کارروائی کریں گے۔