بھارت کو لائن آف کنٹرول پر بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، راجہ ریاض

Raja Riaz

Raja Riaz

پوران/ جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ‘بھارت کو لائن آف کنٹرول پر بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، ہمارا ایک جوان شہید ہوتا ہے تو بھارتیوں کو چار لاشیں اٹھانا پڑتی ہیں مگر ہم شہری آبادی کو نشانہ نہیں بناتے”۔

ان خیالات کا اظہار سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر راجہ ریاض آف پوران نے صدر پریس کلب جہلم ڈاکٹر تصور حسین مرزا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہاکہ ”بھارت کئی برس سے پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔

مگر آپریشن ضرب عضب نے بھارتی دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے، بھارت اقتصادی راہداری کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھ پارہا کیونکہ سی پیک کی کامیابی سے خطے میں پاکستان کی اہمیت بڑھ جائے گی مگر دشمن غلط فہمی میں نہ رہے کیونکہ پاکستان دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے”۔

ایک سوال کے جواب میں راجہ محمد ریاض نے کہا کہ پاکستان کی سلامت کے لئے حکومت ، اپوزیشن،فوج اور عوام ایک ساتھ ہیں ، کوئی مائی کا لعل پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا۔