بھارت کی ایل او سی پر فائرنگ، 1 شہری جاں بحق، پاک فوج کا بھرپور جواب

India LOC Firing

India LOC Firing

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے چڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 70 سالہ شبیر خان شہید ہو گیا ہے۔

شہید ہونے والے بزرگ شہری کا تعلق پولاس نامی گاؤں سے تھا۔

پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیا اور بھارت کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔