بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کی پاکستان کو دھمکی پر سولنگی اتحاد کا اظہار تشویش

Pathankot Attack

Pathankot Attack

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ویگر نے کہا کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کی دبے لفظوں میں پاکستان کو دھمکی پر اظہار مذمت و تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے کے بعد آہستہ آہستہ بھارت کے چہرے سے ریاکاری کا نقاب سرکنا شروع ہو گیا ہے۔

اب وہ دبے لفظوں میں پاکستان پر الزام تراشی ہی نہیں بلکہ بدلہ لینے تک کی بات کر رہا ہے۔ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کی دبے لفظوں میں پاکستان کو دھمکی بتا رہی ہے کہ بھارت پٹھانکوٹ حملے کے جواب میں پاکستان میں دہشتگردی کی کسی بڑی واردات کی تیاری کر رہا ہے اس لئے ہمارے حکمرانوں اور سکیورٹی اداروں کو اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کے ساتھ حساس اور عوامی مقامات پر حفاظتی انتظامات مزید بہتر بنانے پر توجہ دینا ہو گی۔

بھارت کی طرف سے 75 پاکستانی زائرین کو بھی ویزا جاری کرنے سے انکار نے اسکے دوستی کے دعوﺅں کا پول دیا ہے۔ اسکے بعد ہمارے حکمرانوں کو بھی بھارت سے بہتر تعلقات کیلئے زیادہ جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں ہمیں ہر حال میں اپنی قومی سلامتی اور حمیت کو برقرار رکھتے ہوئے بھارت سے برابری کی سطح پر بات کرنا ہو گی۔

حکومت نے ابھی تک پٹھانکوٹ حملے کے ضمن میں بھارت کے ساتھ تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کیا ہے۔ بھارت کو چاہئے کہ وہ دھمکی دینے کی بجائے پاکستانی تعاون پر اعتماد کرے۔