بھارت: نوٹوں پر پابندی، مندروں میں کریڈٹ کارڈ استعمال ہونے لگے

Credit Card Use

Credit Card Use

نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں کرنسی نوٹوں پر پابندی سے مندروں کی آمدنی بھی متاثر ہوئی۔ مندروں میں نقد چڑھاوں کی جگہ کریڈٹ کارڈ استعمال ہونے لگے۔

بعض مندروں میں موبائل والٹ کی سہولیت بھی مہیا کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک پرانی کرنسی کے ساڑھے گیارہ لاکھ کروڑ روپے بینکوں میں آ گئے ہیں۔

جبکہ 14 لاکھ کروڑ روپے ابھی بھی گردش میں ہیں۔