بھارت کی پاکستان سے متصل سرحد کے بارہ مقامات پر لیزر وال نصب

Indian Army

Indian Army

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے پاکستان سے متصل سرحد کی نگرانی بڑھانے کے لیے بارہ مقامات پر لیزر وال نصب کر دی۔

بھارتی اخبار کے مطابق لیزر کی یہ باڑ بھارتی پنجاب کی سرحد پر لگائی گئی ہے جس کا مقصد غیر قانونی نقل و حرکت روکنا ہے۔

ان میں سے آٹھ مقامات پر لیزر سے نگرانی کے نظام نے کام کرنا بھی شروع کر دیا ہے جبکہ دیگر چار مقامات پر نصب لیزر باڑیں آئندہ چند دنوں میں کام شروع کر دیں گی۔

جدید لیزر سسٹم رات اور دھند میں بھی کام کرے گا ۔ بھارتی حکام کے مطابق پنجاب اور جموں سمیت دیگر سرحدی مقامات پر مجموعی طور پر 45 لیزر باڑیں نصب کی جائیں گی۔