بھارت میں پاکستانی ڈراموں کو بہت پسند کیا جاتا ہے : جوہی چاولہ

Juhi Chawla

Juhi Chawla

کراچی (جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ میڈیا سے گفتگو کرنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ نجی دورے پر آنے کی بنا پر پاکستانی میڈیا سے دور رہی ہوں۔

کراچی میں میرے عزیز قیام پاکستان سے قبل سے رہائش پذیر ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے تین روزہ نجی دورے کے اختتام پر ممبئی روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ پاکستان کے دورے پر میڈیا کیلئے خصوصی طور پر وقت نکال کر آؤنگی۔ فنکار کا میڈیا سے چولی دامن کا ساتھ ہے وہ کیسے ٹو ٹ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے میں فنکار ہی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اب تو پاکستانی فلمیں بھی اچھی بن رہی ہیں۔ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے بھارتی عوام بہت دیوانے ہیں۔