بھارت پاکستان کو اندرونی و بیرونی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے‘ ایم آر پی

کراچی : بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے اسے اندرونی و بیرونی جارحیت کا نشانہ بنارہا ہے۔ ایک جانب آبی دہشتگردی کے ذریعے بھارت پاکستان کو سیلابی ریلوں میں غرقاب کردینا چاہتا ہے تو دوسری جانب دہشتگردی اور ٹارگیٹ کلنگ کے ذریعے پاکستان میں بد امنی پھیلانے کی سازش کررہا ہے جبکہ تیسری جانب سرحدوں پر فائرنگ و گولہ باری کے ذریعے پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ خود کش حملوں کے ذریعے امن برباد کرنے والی جہادی تنظیموں کو ہی نہیں بلکہ ٹارگیٹ کلرز کو بھی بھارتی معاونت وسرپرستی حاصل ہے اسی لئے پاکستان میں بد عنوانی و کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف تحقیقات کے آغازاور ملک اسحاق کی ہلاکت کے بعد نہ صرف وزیر خارجہ پنجاب شجاع پیرزادہ کو ہلاک کیا گیا۔

متحدہ رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ ہوا بلکہ لاہور میں بڑی دہشتگردی کی اطلاعات بھی ہیں اسلئے عوام کے جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے افواج پاکستان کی جانب سے لاہور میں بھی کراچی و سوات طرز کا آپریشن ناگزیر ہوچکا ہے وگرنہ بھارت پاکستان کو بد ترین دہشتگردی کا نشانہ بناکر اسے خانہ جنگی سے دوچار کرکے ناکام ریاست میں تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے۔

Jashne Azadi Cermoney

Jashne Azadi Cermoney