پاک بھارت مذاکرات سے متعلق امور دونوں ملکوں نے خود طے کرنا ہیں: امریکا

Elizabeth Trudeau

Elizabeth Trudeau

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کا کہنا ہے کشمیر پر مؤقف تبدیل نہیں ہوا، تمام دھڑوں پر زور دیتے ہیں کہ مسئلے کے پر امن حل کے لئے کوشش کریں۔

دارالحکومت واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ ایلزبتھ ٹروڈو نے کہا کشمیر پر مذاکرات سے متعلق امور دونوں ملکوں کو خود طے کرنا ہیں۔

امریکا ہر مثبت اقدام کی حمایت کرتا ہے جس سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا امریکا کشمیر کے حالات سے آگاہ ہے۔

کشمیر میں جھڑپوں اور تشدد کے واقعات پر تشویش ہے۔ ترجمان ٹروڈو نے کہا امریکا تمام دھڑوں پر زور دیتا ہے کہ مسئلے کے پر امن حل کی کوشش کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے نریندر مودی کے پاکستان سے متعلق بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔