پاک بھارت مذاکرات سست روی کا شکار ہو سکتے ہیں: اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

کراچی (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا عمل سست روی کا شکار ہو سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پرعزم ہیں کہ پاکستانی سر زمین دہشت گردوں کو استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

وزیر خزانہ نے رواں سال آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکلنے کی خوشخبری بھی سنائی۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ایف آئی اے اور نیب کو تاجروں اور اسٹاک ایکس چینج سے متعلق کارروائی ایس ای سی پی سے مل کر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔