گجرات کی خبریں 19/1/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) پاکستان علماء مشائخ کونسل کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان کے سابق رکن صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا ہے کہ سپیکر ایکٹ آئین 1973ء کی روح کی خلاف ہے۔آئین میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ریاست کے لئے لازمی قراردیا گیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کرے جس کے مطابق مسلمان اپنی انفرادی اور اجتماعی عبادات سہولت کے ساتھ ادا کر سکیں اور سپیکر ایکٹ جس کے مطابق اذان کے لئے ون یونٹ استعمال کرنے کی اجازت ہے اذان کی آواز کوزیادہ سے زیادہ مسلمانوں تک پہنچانے میں رکاوٹ کازریعہ بنتاہے۔لہذا ایسی قانون سازی اوع پھر اس پر عملدرامد کی آئین اجازت نہیں دیتا۔البتہ ضلع میں اذان کے لئے ایک وقت کی پابندہ مسلمانوں کے لئے سہولت اور اذان کے احترام میں اضافہ کا باعث بن سکتی ہے۔لہذا حکومت زائد یونٹ پر پابندی کی بجائے شرپسنداور انتہاپسند علماء پر پابندی کو یقینی بناکراور پر امن علماء پر سپیکر ایکٹ کی رو سے پرچے دینے کی پرامن علماء کے تعاون سے ایک وقت پر اذان دینے کی پابندی کو یقینی بناکرماحول کو خوشگوار بنا سکتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ممتازدانشور ،مفکر،ادیب،محقق سید قاسم علی شاہ کاگورنمنٹ زمیندارپوسٹ گریجویٹ کالج بھمبرروڈ گجرات پہنچنے پرپرنسپل پروفیسرعبیداللہ،وائس پرنسپل پروفیسرغلام عباس ودیگرکالج سٹاف نے شاندار اورپرتپاک استقبال کیا اورانہیں پھولوں کاگلدستہ پیش کیاگیا۔اس موقع پرانکے ہمراہ رجسٹرارمیڈیا اینڈ پبلی کیشن یونیورسٹی آف گجرات ،دانشور پروفیسرشیخ عبدالرشید،پروفیسرحکیم صابرعلی شاہ ودیگربھی تھے۔کالج میں سیدقاسم شاہ کی آمد سے قبل استقبالی بینرزبھی لگائے گئے تھے ،کالج ہال میں منعقدہ تقریب میں طلبا وطالبات اوراساتذہ کرام کی کثیرتعدادنے شرکت کی اوران کی پراثرگفتگوسنی جبکہ اس موقع پرنظم ونسق کے مثالی انتظامات کیے گئے۔تقریب کے اختتام پرسوال وجواب کی بھی نشست ہوئی ،سامعین محفل سید قاسم شاہ کی مدلل تقریرسے محظوظ ہوتے رہے ،پرنسپل پروفیسرعبیداللہ ،پروفیسرغلام عباس اورشیخ عبدالرشید نے سیدقاسم شاہ کوخصوصی شیلڈ دی۔تقریب میں پرنسپل پروفیسرعبیداللہ، وائس پرنسپل پروفیسرغلام عباس، پروفیسر ڈاکٹرسیف اللہ ڈھلو،پروفیسرڈاکٹراقبال بٹ ، پروفیسرراشد اللہ بٹ،پروفیسرارشد چوہدری،پروفیسرظفرہاشمی،پروفیسرسعادت مہدی،پروفیسرشہزاد منور،پروفیسراحتشام ہاشمی،پروفیسرڈاکٹرمحمود اختر جمیل ، پروفیسرعمیرنعیم چوہدری ،پروفیسرنعمان ،پروفیسرطاہرعزیز،پروفیسر وقارافضل، پروفیسرغلام ربانی، پروفیسر حافظ محمود اختر،پروفیسرحسن نوشاہی،پروفیسرطارق محمود،پروفیسراطہر،پروفیسرعارف چٹھہ، پروفیسر رضوان،پروفیسرجاوید ساغر سمیت دیگرنے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ہم منزل پرپہنچناتو چاہتے ہیں مگراس کی قیمت اداکرنے کوتیارنہیں، نوجوان نسل کاٹارگٹ صرف ذاتی مفادات کاحصول ہے ملک وقوم کی بہتری ترجیح نہیں ،چھوٹی چھوٹی خوشیوں کوانجوائے کرنااورمعمولی کوغیرمعمولی بنانے سے ہی کامیابی ملتی ہے۔کسی چیزبارے وسیع علم اورمحنت ہی کامیابی کی کنجی ہے دوسروں کی شاباشی کے انتظار کی بجائے اپنے کام میں نکھارپیداکریں اس سے ہی معاشرے میں آپ قدرومنزلت کی بلندیوں کوچھو سکیں گے ان خیالات کااظہار ممتازدانشور، سکالر ،ادیب،محقق قاسم علی شاہ نے گورنمنٹ زمیندارپوسٹ گریجویٹ کالج بھمبرروڈ گجرات میں ”معمولی سے غیر معمولی ہونے تک کاسفر” کے عنوان سے منعقدہ خصوصی تحقیقی لیکچرسے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کرپشن بارے عالمی برادری کانظریہ درست نہیں کیونکہ ہمارے ملک کے بجٹ سے بھی زائد کرپشن دنیابھرکے کئی ممالک میں ہوتی ہے ،ہم نے ڈگریاں توعام کردی ہیں لیکن انکے صحیح استعمال بارے طالب علموں میں شعوراجاگرکرنے کی ضرورت ہے ہم زیادہ محنت کی بجائے تھوڑی محنت کوہی ترجیح دیتے ہیں اورپھرشکوہ کرتے ہیں کہ کامیابی نہیں مل رہی،ہمارے معاشرے کایہ المیہ بن چکاہے کہ ہم ہرکام میں آپشن کی تلاش میں رہتے ہیں معاشرے میں تربیت ختم ہوتی جارہی ہے صرف دکھاوے کی دوڑ کی دوڑ لگی ہوئی ہے سیکھنے سکھانے کاعمل بتدریج زوال پذیرہے ،سوال کرنے کی جستجو ناپید ہوچکی ہے ،ہمارے ہاںصرف حاضری ہوتی ہے دلجمعی سے کام نہیں کیاجاتا اچھی شہرت ومقام حاصل کرنے کیلئے اپنے آپ کوکندن بناناہوگا ہم شخصی شہرت کے پیچھے اندھادھند بھاگتے ہیں مگریہ نہیں دیکھتے کہ اس شخص نے یہ مقام حاصل کرنے کیلئے کیاپاپڑ بیلے ،چیزوں بارے یکطرفہ رائے ہمارے معاشرے کے حسن کوگہنا رہی ہے ،ہم ساری زندگی اسی سوچ میں گزاردیتے ہیں کہ ہمیں کرناکیاہے ،ہمارے ہاں لوگوں کی بڑی تعداد اپنے کام سے خوش نہیں اورشکوہ کیاجاتاہے کہ ہمارا گزارہ نہیں ہوتا اپنی نوکری ،کام کوبرابھی کہتے ہیں مگراسے چھوڑنے کوبھی تیارنہیں،کام تھکاتا ہے مگرمحبت تھکتی نہیں اس لئے اپنے کام سے محبت کریں دوسروں کے پیچھے بھاگنے کی بجائے اپنے کام میں نکھارپیداکریں،اللہ کی رضاپرکیے گئے کام پرقدرت ونیچربھی ہماری رہنمائی کرتی ہے مگرہم قدرت کااشارہ نہیں سمجھتے اورجب اس حقیقت سے پردہ اٹھتاہے تو بہت دیرہوچکی ہوتی ہے دوسروں کوجواب دینے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانک کرسوچیں کہ میں نے دوسروں کی خوشی کیلئے کیااقدامات کیے،حصول علم کیلئے زیادہ سے زیادہ ریسرچ کریں اپنے کام میں سروسزکوبہتربنائیں،دنیا کی سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ نام اسی کازندہ رہتاہے جوانسانیت کی خدمت کرتاہے باقی دنیامیں آنیوالے بڑے بڑے ڈکٹیٹر،حکمران ،شخصیات قصہ پارینہ بن چکی ہیں بندہ ختم ہوجاتاہے لیکن اچھی تحقیق ،سوچ کبھی نہیں ختم ہوتی آپ کے جانے اورآنے سے دنیا کوکوئی فرق نہیں پڑتا مگرآپ کااچھااورتاریخی کام ہی لوگوں کے دلوں پراچھے نقوش چھوڑ جاتاہے میری نظرمیں اساتذہ کوبلند مقام حاصل ہے اگریہ نہیں ہوں تو دنیا میں روشنی نہ ہو،اللہ کے کرم کے بغیر کوئی چیزممکن نہیں نیت اورمحنت ٹھیک ہو تو پھراللہ تعالیٰ بھی رہنمائی فرماتے ہیں اپنے اندرزیادہ سے زیادہ برداشت پیداکریں،انسانی زندگی میں ٹریجڈی اہم رول پلے کرتی ہے اللہ سے معافی کیلئے انسانوں کوبھی معاف کرناچاہیے دوسروں کی غلطیوں پرپردہ ڈالناچاہیے ،سید قاسم علی شاہ کاکہناتھاکہ ہمارے گھریلو کلچرمیں آپسی میل جول میں دوری آتی جارہی ہے والدین اوربچوں کی بات چیت ختم ہوچکی ہے اس دوری کوختم کرناہوگا معاشرے میں مسکراہٹیں بکھیریں آپسی رشتوں کومحسوس کریں موجودہ دورمیں ماں کاکریکٹر بھی گم ہوتاجارہاہے بچوں کوفیصلہ کااختیاردیں ان کی چوائس معلوم کریں اچھی نسل ہی معاشرتی بگاڑ کوکم کرسکتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرشیخ عبدالرشید نے کہاکہ زمیندارکالج اپنی درخشندہ تعلیمی روایات کوقائم رکھے ہوئے ہے جس پرہمیں فخرہے اس کامجلہ شاہین کالج پرنسپل کی زیرصدارت کامیابیوں وکامرانیوں کی بلندیوں کوچھو رہاہے جس پرکالج پرنسپل وسٹاف خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے کہاکہ زمیندارکالج نے ہزاروں شخصیات کی تعلیمی پیاس بجھانے میں اپناکلیدی رول ادا کیا جس پرہمیں فخرہے ،ان کاکہناتھاکہ وہ ہستیاں قابل فخرہوتی ہیں جواپنے علاقوں کی پہچان بن جاتی ہیں اورالفاظ کاصحیح استعمال کرنے والے ہی کامیاب انسان ہوتے ہیں یہی لوگ ذہن کووسعت دینے میں اپناکردارادا کرتے ہیں غریب اور عام گھرانے میں پیداہونے والا انسان الفاظ کے بہتراستعمال سے معاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل کرسکتاہے اورمیں سمجھتاہوں کہ سید قاسم علی شاہ بھی ملک و بیرون ملک اپنے آبائی شہرگجرات کانام روشن کررہے ہیں جس پرہم سب کوفخرہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسرعبیداللہ نے معززمہمانوں کاشکریہ ادا کیا اورکہاکہ بحیثیت استاد ہم پربہت ساری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اوران کوپورا کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں کالج کے ہونہارطالب علم حصول علم کیلئے اپنی جستجوجاری رکھیں ہم انکوبھرپورسپورٹ کریںگے ہم سید قاسم علی شاہ کے ممنون ہیں جنہوں نے ہمارے لئے اپناقیمتی وقت نکالا ۔تقریب کے اختتام پرپرنسپل پروفیسرعبیداللہ نے مہمانوں کے اعزازمیں پرتکلف ظہرانہ دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ضلع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران چار لاکھ25ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلادیے گئے ہیں، آج سے دو روزہ فالو اپ مہم شروع ہوگی۔ انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز پولیو ٹیم اور سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے والے ڈنگہ کے رہائشی دو بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عابد غوری، ڈی او ایچ ڈاکٹر زاہد تنویر، ڈاکٹر اکرم جنجوعہ بھی موجود تھے۔ محکمہ صحت کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تین دن کے دوران انسداد پولیو ٹیموں نے بھرپور محنت کرتے ہوئے 99فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے جبکہ ہزاروں ایسے بچے جو پہلے دو روز کے دوران کسی وجہ سے دستیاب نہیں ہوسکے تھے انہیں بھی تلاش کرکے پولیو سے بچائو کے قطرے پلادیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ انسداد پولیو ٹیم اور سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروںکو دھمکیاں دینے کا واقعہ محلہ کشمیریاں ڈنگہ میں پیش آیا تاہم پولیس نے ملزمان رضوان اور وقاص پسران شبیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے، مستقبل میں بھی ایسے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے نئی نسل کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے انسداد پولیو ٹیموں اور سپروائزری سٹاف و افسران کی کارکردگی کو زبر دست سراہا اور ہدایت کی کہ فالو اپ مہم کے دوران رہ جانیوالے سوفیصد بچوں کو تلاش کرکے انہیں پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں۔ انہوںنے کہا کہ بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران والدین، میڈیا، علما، این جی اوز نے بھرپور تعاون کیا جو آئندہ ایام میں بھی جاری رہنا چاہیے جبکہ پولیس کے جوانوں نے ٹیموں کو بہترین سکیورٹی فراہم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی طاہر کاشف نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں میں آئندہ تعلیمی سال سے پرائمری کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا، اساتذہ کرام ادارے میں زیر تعلیم طلبہ کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کیلئے بھرپور محنت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سکول کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا، ڈی ای او نثا ر احمد میو بھی انکے ہمراہ تھے، جبکہ سینئر ہیڈ ماسٹر راجہ سعید احمد فراز نے سکول کی تعلیمی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول میں پنجاب ایگزامینشن کمشن کے زیر اہتمام سالانہ امتحان کے لئے جاری ورکشاپ کا جائزہ لیا ، انہوںنے مختلف کلاس رومز کا بھی دورہ کیا اور طلبہ کی تعلیمی استعداد کا جائزہ لیا۔ چیف ایگزیکٹوا فیسر ایجوکیشن اتھارٹی نے ہدایت کی کہ پرائمری سکیشن کے اجراء کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی فراہم کی جاسکے تاکہ اہل علاقہ اپنے بچوں کو یہاں داخل کروا سکیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ پرائیویٹ سیکٹر کا مقابلہ کرنے کیلئے اساتذہ کرام خود کو تیار کریں اور طلبہ کی تعلیم کے ساتھ انکی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، طلبہ کو سکول میں قائم کمپوٹر لیب، لائبرئری او ر سائنس لیب سے استفادہ کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ہدایت کی کہ سکول کونسل کے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کئے جائیں اور اس میں فعال ممبران کو شامل کرکے مشاورت سے این ایس بی فنڈز کو سکول کی ترقی کیلئے استعمال کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)پیغمبر امن ۖ نے دنیا میں پُر امن انقلاب برپا کیا ۔ آمد رسول ۖ سے تمام طبقات انسانی فیضیاب ہوئے ۔دنیا کی بد ترین قوم تربیت پیغمبر ۖ سے زمانے کی بہترین قوم بن گئی ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اسوۂ رسول ۖ پر عمل کر کے کفار کو متاثرکیا ۔ اسلام تلوار سے نہیں بلکہ رسول رحمتۖ اور اسلاف کے روشن کردار سے پھیلا ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبیوں کی یادگاروں کا احترام کروایا ۔ گھروں اور مساجد میں محافل میلاد النبی ۖ و سیرت النبی ۖ کا انعقاد بزرگوں کی تربیت کا نتیجہ ہے۔پاکستان بھی اولیاء امت کی محنتوں کا ثمر ہے ۔ وطن عزیز میں دہشت گردی اور فرقہ واریت اسلام اور پیغمبر اسلام ۖ کی تعلیمات کے منافی ہے ۔ بزور قوت کسی پر اپنے نظریات مسلط کرنا ، اسلامی فوجی کے جوانوں کو شہید کرنا ، مساجد و مدارس پر بم چلانا ، خانقاہوں اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنا اسلام نہیں کفار کا طرز عمل ہے ۔ ان خیالات کا اظہارمرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے جامع مسجد سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بھگوال کھاریاں میں منعقدہ عظیم الشان سالانہ جشن میلاد مصطفےٰ ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ قوم مسلم داعی امن اور پیکر امن ہے ۔ شدت پسندی اور جھگڑے نبی اکرم ۖ نے ختم فرما دئیے ، نسلی و نسبی تفاخر کرنے والے ،رنگ و زبان پر ناز کرنے والے اسلامی روح سے نا آشنا ہیں ۔انہوں نے کہا پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے اس کو اجاڑنے والے ہی اجڑ جائیں گے ۔ پاکستان کی ترقی نفاذِ نظامِ مصطفےٰ ۖ میں ہے ۔فحاشی و عریانی کو کنٹرول کر کے حکمران اسلامی فکر کو فروغ دیں ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر عرفان بادشاہ قاسمی آستانہ عالیہ گیہا ل شریف ، علامہ نجم صفدر فاضل بھیرہ شریف،پیر سید محمد علی حسنین شاہ، پیر سید طیب علی شاہ ،محمد آصف عطاری Qtv،محمد عاصم بشیر اویسی،محمد سجاد اویسی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)CEOایجوکیشن طاہر کاشف اور DEO(SE)نثار احمد میو نے گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں دورہ کیا۔ سینئر ہیڈ ماسٹر راجہ سعید احمد فراز نے ان کو خوش آمدید کہا۔تفصیلات کے مطابق آج CEOایجوکیشن طاہر کاشف نے گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے سکول ھذا میں ہونے والی PECامتحان کے بارے میں ورکشاپ کے جائزہ کے ساتھ ساتھ سکول کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔لائبریری کی کتب و ماحول، سائنس لیباٹرری کو چیک کیااور دیگر کلاسز کا وزرٹ کیا۔انہوں نے سینئر ہیڈ ماسٹر راجہ سعید احمد فراز کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہا کہ سکول پہلے سے کافی بہتر ہے اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔ مزید برآں راجہ سیعد احمد فراز نے CEOایجوکیشن کو نئے تعلیمی سا ل سے شروع ہونے والے حصہ پرائمری کے بارے میں بھی بات چیت کیااور موجودہ صورت حال سے آکاہ کیا۔ نئے سال سے حصہ پرائمری میں تمام کلاسز کا اجراء کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔ انشااللہ ریکارڈ داخلہ کیا جائے گا۔اس موقعہ پر DEO(sc)نثار احمد میو بھی انکے ہمراہ تھے اور انہوں نے بھی تسلی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں میں پرائمر ی سکشن کا آغاز فروری کے پہلے ہفتے میں نرسری کلاس کے داخلے کے ساتھ کیا جائے گا۔ تمام احباب اور اہلیان کھاریاں کو اس سلسلہ میں پرنسپل و جملہ سٹاف کی طرف سے خوش آمدید کیا جائے گا۔امید ہے کہ آپ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے سکول ھذا میں اپنے بچوں کو داخل کروا کر اس داخلہ مہم کا بھرپور حصہ بنئیں گئے۔
۔۔۔۔
ملکہ (جی پی آئی) سا بق ہیڈ ما سٹر گو ر نمنٹ اسلا میہ ہا ئی سکو ل ملکہ حا جی خا لد محمو د چو ہد ری کے بھا ئی سا بق ڈ ا ئر یکٹر پی ٹی و ی نیو ز اطہر فا رو ق بٹر کے بہنو ئی کیپٹن ( ر ) ڈا کٹر طا رق محمو د چو ہد ری ر ضا ئے ا لہی سے انتقا ل کر گئے ہیں ۔ ان کی نما ز جنا ز ہ آ با ئی قبر ستا ن پلا ہو ڑ ی میں ادا کر د ی گئی ۔ نما ز جنا ز ہ میں ہر مکتبہ ہا ئے فکر کے لو گو ں نے شر کت کی ۔ جن میں ملک محمد اقبا ل اعوا ن چیئر مین یو نین کو نسل ملکہ ، بر یگیڈ یئر ( ر ) چو ہد ری محمد ارشد ، چو ہد ری محمد صفد ر کو یت ، ز ا ہد مصطفی اعوا ن پی ٹی وی نیو ز فر ا نس ، چو ہد ری محمد عمر ان خا لد، چو ہد ری لیا قت علی سیا ل ، چو ہد ری اعجا ز احمد ہنجر ا ، حا جی محمد صا دق ، سیٹھ محمد اسلم چو ہد ری ، چو ہد ری محمد ا عظم ، ملک محمد شر یف اعوا ن ، ملک افتخا ر احمد اعوا ن ، طا رق مصطفی اعوا ن ، ما سٹر غلا م حسین ، چو ہد ری خا لد محمو د بد ھ چک ، چو ہد ری شا ہ محمو د ، چو ہد ری محمد محسن ، چو ہد ری عا بد شر یف ، چو ہد ری عا بد محمو د ، حا جی اشفا ق سیا ل ، صو بید ا ر محمد ا فضل ، ما سٹر ا فضا ل احمد سمیت سینکڑو ں افر ا دنے شر کت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (جی پی آئی) بر یگیڈ یئر ( ر ) وقا ر اقبا ل را جہ آ ف ٹھو ٹھہ را ئے بہا در نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ گو ر نمنٹ گر لز ڈ گر ی کا لج کی تعمیر کے لیے فنڈ ز ر یلیز ہو چکے ہیں ۔ اور ٹھو ٹھہ را ئے بہا در میں گر لز ڈ گر ی کا لج کی تعمیر کا خو ا ب جلد حقیت کا رو پ دھا ر ے گا ۔ انہو ں نے گر لز کا لج کی تعمیر کے لیے ز مین دینے و ا لے حضر ا ت کا شکر یہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (جی پی آئی) سا بق ڈ ا ئر یکٹر پی ٹی وی نیو ز اطہر فا رو ق بٹر ا ور فہد ا حمد مسن پی ٹی و ی نیو ز اسلا م آ با د کا ز ا ہد مصطفی اعوا ن پا کستا ن ٹیلی و یژ ن نیو ز فر ا نس کے و ا لد محتر م حا جی ملک غلا م مصطفی اعوا ن کی و فات پر اظہا ر تعز یت ۔ انہو ں نے دعا کی کہ اللہ تعا لیٰ مر حو م کو کر و ٹ کر و ٹ جنت نصیب کر ے اور لو ا حقین کو صبر جمیل عطا فر ما ئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)بیرون ملک مسقط میںکار حادثہ میں ہلاک ہونے والے وزیرآبادکے 22سالہ نوجوان محسن اکرم کوسینکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںآبائی قبرستان پیر مٹھا میںسپردخاک کردیا گیا۔نمازجنازہ میںسیا سی ومساجی شخصیات،کونسلرز،منتخب نمائندوں،تاجر برادری،وکلائ،صحافیوں سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔مرحوم کے قل شریف کاختم مورخہ19جنوری بروزجمعرات صبح9بجے مسجد فاروقیہ شیش محل وزیرآبادمیںہوگا۔جسمیںمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اوراجتماعی دعا ہوگی
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)بار الیکشن کے موقع پرہنگامہ آرائی اوربدمزگی پیداکرنے والے وکلاء نے چیئرمین الیکشن بورڈاسرارالحق چیمہ اوربار ہائوس سے معافی مانگ لی۔گزشتہ روزکے اجلاس میں 21جنوری کوہونے ولے بار الیکشن میںپرامن ماحول رکھنے کااعادہ کیا۔اس موقع پر صدر باراعجازاحمدپرویا،سیکرٹری جمشید سلطان گھمن نے کہا کہ بار کے وسیع تر مفادکی خاطرہنگا مہ آرائی کرنے والے ممبران کوکھلے دل سے معاف کرتے ہیںاورآئندہ کے لئے بار کے اجلاس اورکاروائی میںغیرمتعلقہ افرادکی مداخلت پرپابندی لگدی گئی اوربار کے وقار عزت ومنزلت کے لئے21جنوری کوہونے والے الیکشن ماحول کوپر امن رکھ کریک جہتی کامظاہرہ کرنے کاعزم کیا گیا۔معصادم گروپوںمیںصلح کروانے میںسنیئربارممبرمستنصر علی گوندل نے اہم کرداراداکیا۔اس موقع پرمبشرچیمہ،اعجازاحمدچیمہ،جاوید اسلم چٹھہ،اکرام نذیرکلیر ،اللہ دتہ چیمہ،ارشدکنگ،عمران ٹھکراء سمیت وکلاء کی کثیرتعدادموجودتھی۔صلح کی خوشی میںمٹھائی تقسیم گئی اورباراوراستحکام پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی گئی
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)سوشل میڈیا پربھینسا آل ڈے کے نام سے پیغمبراسلا م،شعائر اسلا م اورقرآن کی جوتوہین جارہی ہے۔مسلمانوںکا دل دکھا یا گیا ہے بلکہ مسلمانوںکے ایمان کوجھنجھوڑاگیا اورعذاب الٰہی کودعوت دی گئی ہے۔ان خیالات کااظہاراہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعمت اللہ ظفر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرتحصیل صدرمحمدناصر پینٹر،حافظ حبیب الرحمن،حافظ زاہد سلیم،را نا عرفان،حافظ عثمان ودیگر بھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ اسلام کے نام پر معرض وجود میںآنے والے ملک پاکستان میںایسے واقعات عمل میںآنااورمرتکب افرادکوحکومت کاسزانہ دیناقابل افسوس اورناقابل برداشت ہے اورکچھ نانہادامن پسندلوگ مجرموںکی رہائی کے لئے ڈرامے کررہے ہیں۔عوام الناس اوراہلحدیث یوتھ فورس کے کارکنان میںاس حوالے سے سخت اضطراب پایا جاتا ہے لہذاء اس سلسلے میںکوئی رعایت برداشت نہ کی جائے گی حکومت فی الفورانہیںانکے انجام تک پہنچاکے نشان عبرت بنائے مجرموںکوسزانہ دینے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)جماعت اسلا می یوتھ ونگ زون وزیرآبادکے صدرزمان حیدر چیمہ نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے جذبوںکوزندہ کرنے کا وقت آگیا ہے ملکی مسائل کے خاتمہ کے لئے جماعت اسلا می جیسی امانتدارقیادت کی ضرورت ہے۔5 فروری کوکشمیریوںسے اظہا ر یکجہتی کے لئے موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی۔وہ وزیرآبادزون کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔مہمان خصوصی ضلعی نائب صدر یوتھ ونگ ندیم صادق تارڑ تھے۔اس موقع پرعدنان انور کھرل،منظورحسین پھول،لقمان رانا،سجاد گجر،محمدفاروق منیر،ماجد حنیف نمبردار،خرم ارشد سمیت متعددذمہ داران موجودتھے۔انہوںنے کہاکہ کرپٹ حکمرانوںنے بے روزگاری،کرپشن،بدامنی اورداروںکی تباہی سے نجات کے لئے نوجوانوںکومتحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی۔اللہ سے رجو ع کئے بغیر بحرانوںسے چھٹکارا ممکن نہیں۔ضلعی نائب صدر ندیم صادق تارڑنے کہا کہ معاشرتی ناانصافی،کھیلوںمیںعدم دلچسپی اوربری صحبت نے منشیات کوفروغ دیا۔جمات اسلا می یوتھ ونگ انسدادمنشیات مہم چلا ئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)تعلیمی اداروںمیںعملے کی من مانیاں،غیر حاضر رہنا معمول بنا لیا،سیکیورٹی کے پیش نظرحکومت کے انتظامات دھرے دھرے کے رہ گئے۔گورنمنٹ ایس کے گرلز ہائی سکول مین بازاروزیرآبادمیںصبح سکول شروع کے وقت سیکیورٹی کے انتظامات ناقص چوکیدار غائب اورسکول پرنسپل و اساتذہ غیر حاضر رہتی یادیر سے سے پہنچتی ہیں۔سیکنڈ مسٹریس ہی تمام کلاس اورانتظامی معاملات کوسنبھالتی ہیں۔دفتری عملہ غائب اوراگر کبھی آئے توسکول ٹائم ختم ہونے کے بعدتشریف لاتے ہیں۔عوامی سماجی حلقوںنے بچیوںکے اس سکول کے معاملات،سیکیورٹی انتظامات میںاعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یہاں تعلیم کے فروغ پرزوردیتی ہے وہاںوہ ایسے تعلیمی اداروںکے عملے کی نگرانی بھی کرے تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میںکوتاہی نہ برتیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)حافظ محمدرفیق علوی رکن صوبائی شوریٰ جمیعتہ علماء اسلا م ،حافظ عمران احمد،مولانااختر یونس،مولاناعطاء الرحمن،قاری یامین،قاری مظہر قاسمی،مفتی انورکمال،مفتی اسدمدنی،مولاناعاشق الٰہی،حافظ منیراحمد،مولانالقمان تجمل،قاری محمدحسین ہزاروی،مولاناجنید شفیق،مولاناارشدنقشبندی،قاری محمدشفیق اعوان،قاری منصوراحمدنے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ مولاناسلیم اللہ خان نفوس قدسیہ کے وہ عظیم فرزندتھے جس کی وفات سے امت مسلمہ عقائد ونظریات کے ایک عظیم محافظ اورگلشب دیوبندکے شجرسایہ دارمحروم ہوگئی ہے۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی صدر شیخ المشائخ حضرت مولوناسلیم اللہ خان کے انتقال پرگہرے دکھ اوردلی صدمہ کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ مولاناسلیم کان نے جوعظیم خدمات انجام دیںوہ ان کورہتی دنیا کایادرکھا جائے گا۔انکی وفات سے پورا عالم اسلا م اکابر کی نستبوںکے امین جیدعالم دین ایک بلند پایہ محقق ومحدث سے محروم ہوگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)تھا نہ صدر کے علاقہ میںنقاب پوش تین ڈاکوئوںنے نوجوان کوموٹر سائیکل،موبائیل اورنقدی سے محروم کردیا۔ملک محمدفخرایوب پٹواری کابھتیجاوقار علی اپنی موٹر سائیکل اپلائیڈفارہنڈاسی ڈی 70پرایورگرین کلب سے اپنے گھرقدرت آبادجارہا تھا کہ محلہ مصطفی ٹائون الہ آبادمیںناکہ لگائے تین ڈاکوئوںنے اسلحہ کی نوک پر روک کر تشددکیااور موٹر سائیکل،قیمتی موبائل فون اور23400روپے نقدی چھین کرفرارہوگئے۔سیاسی وسماجی حلقوںنے ڈکیتی،راہزنی کی بڑھتی ہوئے وارداتوںپرتشویش کااظہار کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام سے اصلا ح واحوال کامطا لبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)جماعت اسلا می پنجاب کے رہنما ڈاکٹر عبد الرحمن رانجھا نے کہا ہے کہ رحمت عالم ۖ نے دنیا کوامن ،محبت اوررواداری کاپیغام اورانسانیت کونیا حقیقی دستور دیا۔ہمیںسیرت النبی ۖ کواپنا کرمحبت وامن کے چراغ روشن کرنے چا ہئیں۔عوام کے دکھوںکامداواخوف خدا رکھنے والی قیادت ہی کرسکتی ہے۔وہ نظام آبادمیںمیلاد مصطفی ۖ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔صدارت سٹی امیر صابر حسین بٹ نے کی۔اس موقع پر ماسٹر مقصوداحمد،ندیم نور حسین،فاروق منیر،ذوالفقار احمد،محمدریاض،محمدعمران بھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ معاشرے کی درستگی پیروی رسولۖ کے بغیر ناممکن ہے۔جماعت اسلا می ملک کوامن وسکون ،محبت واخوت کاگہوارہ بنانا چا ہتی ہے۔مظلوم وبے بس افرادکے ساتھ عدل وانصاف کے لئے جدوجہدکرنا مسلمان کافرض ہے۔انہوںنے کہا کہ دنیاکاحقیقی امن نظام مصطفی ۖ سیہی مشروط ہے۔غلبہ اسلا م کے لئے جدوجہدکاجذبہ تمام جذبوںپر فوقیت رکھتا ہے۔ہم قرآنی علوم کے نورسے دنیا کی تاریکیوںکاجالوںمیںبدل سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ تاجدارمدینہۖ کی سیرت مبارکہ پوری کائنات کے لئے نمونہ ہے۔نفرتوں،کدورتوںکورسول پاک ۖ کے پیغام محبت سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)معروف کاروباری شخصیت ملک محمدعارف کے صاحبزادے بلاول عارف کی شادی بخیرو بخوبی سرانجام پائی۔تقریب میں چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،صدر تنظیم تاجراں ریلوے روڈطارق جاوید ملک، حاجی عبد الرشید،نمرعارف ودیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ شراب ام الخبائث ہے،جس طرح جمہوری مسائل پر چیئرمین سینیٹ متحرک نظر آتے ہیں ، اسی طرح کا رد عمل معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے بھی ہونا چاہیے، میاں رضا ربانی جیسی شخصیت کی جانب سے عیبوں پر پردہ ڈالنے جیسے الفاظ کا استعمال کمزورہے ، کیونکہ اگراسلامی احکام اور معاشرتی برائیوں کے حوالے ”مٹی پائو” والی پالیسی اپنائی جائے اور دیگر مسائل پر گرجا برسا جائے تو معاشرے کی اصلاح کی بجائے بگاڑ پیدا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے شراب نوشی کے حوالے سے سینیٹ میں سینیٹرحافظ حمداللہ کے برمحل نقطہ نگاہ پر بحث کے دوران چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کے ریمارکس بارے کیا ۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ شراب کو ام الخبائث کہا گیاہے۔ اگر جمہوری رویوںکے مخالف کوئی بات آئے تو سیاستدانوں کی جانب سے ناراضگی اور برہمی کا اظہار کیا جاتاہے اور بعض معاملات پر وہ متحرک و فعال بھی نظر آتے ہیں لیکن جیسے ہی اسلامی احکام، معاشرتی برائیوں یا علماء سے جڑا کو ئی معاملہ آئے تو یہی حضرات پیچھے ہٹتے دکھائی دیتے ہیں جوکہ تعجب خیز ہے ، کچھ عرصہ قبل جب کسی معاملے پر نظریات سے ہٹ کر میاں رضا ربانی کو ووٹ دینا پڑا تو انہوںنے روتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا دل نہیں مانتا کہ وہ ایسے معاملے پر حق رائے دہی استعمال کریں ۔ معاشرتی برائیوں کے حوالے سے جنم لینے والے معاملات پر بھی چیئرمین سینیٹ کو انہی جذبات کا اظہار کرنا چاہیے کیونکہ اس وقت معاشرے کو بہت سی برائیوں ، خرابیوں کا سامنا ہے ، اعلیٰ تعلیمی اداروں سے لیکر پرائمری سطح تک منشیات کے استعمال کی باتیں زبان زد عام جبکہ کئی سروے بھی میڈیا پر آچکے ہیں ۔اس لئے اگر جمہوری معاشرے کو واقعی صحیح معنوں میں ہم پروان چڑھانا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں معاشرے کی برائیوں کا بھی خاتمہ کرنا ہوگا اور معاشرتی برائیوں میں شراب ام الخبائث ہے اگر اسلامی احکام و معاشرتی برائیوں کے حوالے سے پالیسی ”مٹی پائو” یا ”پردہ پائو” والی ہو اور دیگر مسائل پر گرجا برسا جائے تو یہ غیر متوازن ہے جس سے معاشرے کی اصلاح کی بجائے بگاڑ پیدا ہونے کا احتمال ہے۔ بصورت دیگر تمام عیبوں پر پردہ ڈالنا ”مجبوری ” کے زمرے میں آجائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ سی پیک سے ملاکنڈڈویژن کو مستفید کرانے کیلئے اس میںمتبادل روڈ کو شامل کیا جائے جو بشام،الپورئی اورخوازہ خیلہ سے ہوتاہوا سوات ایکسپریس وے سے ملے گاجس سے سوات اور ملاکنڈڈویژن کے عوام کو فائدہ حاصل ہوگا،پارٹی دفترمیں کارکنوں کے وفد سے سی پیک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سوات اور پورا ملاکنڈڈویژن مختلف قسم کے حالات سے گزرا ہے جبکہ دوسری جانب مسلسل نظر اندازی کے سبب اس علاقے کے لوگوں کے مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہوا جن کے خاتمے اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے سی پیک میں متبادل روٹ شامل کرنے کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف مقامی لوگ مستفید ہوں گے بلکہ سرماکاروں کوبھی فائدہ ہوگاکیونکہ یہ علاقہ معدنیات،جنگلات ،پانی اوردیگر قدرتی وسائل سے مالامال ہے ان سے بھی فوائد حاصل کئے جاسکیںگے اورساتھ ساتھ ترقی کی نئی راہیں بھی کھل جائیںگے،انہوںنے مرکزی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں سنجیدگی سے اقدامات اٹھائیں۔
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)کبل پولیس کے کا روائی ملزم کے قبضے سے 1 کلو 620 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گر فتا ر کر لیا مقدمہ در ج مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق گذشتہ رو ز ASI فرما ن علی خان نے کبل چوک میں کا روائی کرتے ہوئے ملزم محبوب الرحمن سکنہ پشاور کے قبضے سے ایک کلو چھے سو بیس گرام چرس برآ مد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ مقدمہ در ج مزید تفتیش جاری ملزم کو گذشتہ ر و ز کبل پولیس سٹیشن میںمیڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ۔