بھارت : مسافر بس کھائی میں جا گری، 14 افراد ہلاک، 35 زخمی

Bus Accident

Bus Accident

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع منڈی میں بس گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق متعدد افراد شدید زخمی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔