بھارت: پولیس وین کھائی میں جا گری، 4 افراد ہلاک

India police van

India police van

گورکھ پور (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گورکھ پور میں پولیس وین کھائی میں جا گری۔ حادثے میں قیدی اور تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق آگے جانے والی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور اسے بچانے کی کوشش میں پولیس وین پچیس فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔

وین میں سوار ایک قیدی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہیں۔ جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔