بھارت سے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے امریکی سینٹ میں بل پیش

US Senate

US Senate

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی سینیٹ میں بھارت سے دفاعی شعبے قریبی تعاون کیلئے نیا ایکٹ متعارف کرادیا گیا، منظوری کے بعد بھارت امریکہ کا اسرائیل اور نیٹو کے بعد تیسرا دوست ملک بن جائیگا۔

امریکی سینیٹ میں امریکہ اور بھارت کے درمیان دفاعی تعاون و ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کا ایکٹ سینیٹر مارک وارنر اور جان کورنین نے متعارف کرایا۔

جبکہ سینیٹ نے ضروری کارروائی کیلئے ایکٹ کا مسودہ خارجہ امور کی کمیٹی کو بھیج دیا۔