ممبئی: سعودی پائلٹ کی حاضر دماغی، جہاز تباہ ہونے سے بچ گیا

Saudi Arabian Airlines

Saudi Arabian Airlines

جدہ (جیوڈیسک) سعودی ائرلائنز کے پائلٹ کی حاضر دماغی سے ممبئی ائر پور ٹ سے ٹیک آف کی تیاری کرنے والا جہاز تباہ ہونے سے بال بال بچ گیا ۔

جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے بھارتی اخبار کے حوالہ سے بتایا کہ سعودیہ کا ایک بوئنگ700-200 ممبئی کے شیواجی ائر پورٹ سے فضا میں بلند ہونے ہی والا تھا کہ اسی دوران پائلٹ نے جہاز کے نچلے حصہ سے نکلنے والے شعلے دیکھ کر ایک ٹائر کے پھٹ جانے کا نوٹس لیا۔

پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو مطلع کرکے انجن بندکردیااور جہاز کو بحفاظت واپس اتار لیا ۔واقعہ میں تمام مسافر محفوظ رہے ۔