بھارت کا سیکولر چہرہ بے نقاب، اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کا کرناٹک میں داخلہ بند

Zakir Naik

Zakir Naik

مینگلورو (جیوڈیسک) بھارت کی ریاست کرناٹک کی حکومت نے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر پابندی عائد کر دی۔

بھارتی میڈیاکے مطابق منگلورو سٹی پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ذاکرنائیک پابندی کے دوران منگلورو شہر میں داخل ہو سکتے ہیں اورنہ ہی کسی پروگرام میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک اس پابندی کے تحت 31 دسمبر 2015ء سے6 جنوری 2016ء تک منگلورو نہیں جا سکتے۔

منگلورو پولیس کمشنر ایس موروگن کاکہناکہ یہ پابندی دفعہ144کے تحت عائدکی گئی ہے۔ انتہاپسند ہندوؤں کے احتجاج کے خدشے کی وجہ سے یہ پابندی عائدکی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ذاکرنائیک پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں تاہم انھوں نے 1991ء سے اسلام کی تبلیغ کو اپنی مکمل توجہ دینا شروع کردی تھی۔ بہت سے لوگوں نے ان کے ہاتھ اسلام قبول کیا۔ وہ ممبئی میں اسلامی تحقیق سینٹرکے صدرہیں اور ’’پیس‘‘ کے نام سے اسلامی چینل چلارہے ہیں۔